• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
ہفتہ, 28 فروری, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
رانا تنویر حسین

پاکستان بحران سے باہر نکل آیا ،اب محفوظ ہاتھوں میں ہے ،’رانا تنویر حسین

News Editor by News Editor
مئی 6, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوٰصی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بحران سے باہر نکل آیا اور اب محفوظ ہاتھوں میں ہے ، آئندہ دنوں میں بہتری نظر آئے گی ،

ایک سیاسی رہنما آزادی مانگتا ہے ہم تو چودہ اگست کو آزاد ہوگئے تھے اب کون سی آزادی مانگتے ہیں، ہم وہاں کھڑے ہیں جہاں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں اس وقت ووکیشنل ایجو کیشن کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی وحید شہید ہال میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پرائم منسٹرز الیکٹرک وہیل چیئر سکیم کے تحت الیکٹرک چیئرتقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر 637بچوں کو الیکٹرک وہیل چیئر دی گئیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان دوبارہ درست سمت میں جا رہا ہے اور چیزیں بہت بہتر ہوئی ہیں، مہنگائی ہے لیکن آئندہ دنوں میں بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد ڈس ایبل ہے جسے گولی لگی مگر وہ ایک سال سے ٹھیک نہیں ہو رہا، عمران خان اب سر پر کالی بالٹی لے کر گھومتا ہے ۔شہبازشریف دو سال جیل میں رہے اورجلا وطنی بھی کاٹی وہ کبھی وہیل چیئر پر بیٹھے نہ بالٹیاں سر پر لیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویز الٰہی کو ڈاکو کہتا تھا تو پھر انہیں پارٹی میں لے لیا، پرویز الٰہی نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے تو بھگتنا پڑے گا، مونس الٰہی سپین میں بیٹھا ہوا ہے ۔

پی ٹی آئی اور (ن) لیگ میں نیب پر ترامیم پر اتفاق تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا، نیب کو ایسا ہونا چاہیے کہ میگا کرپشن کے سکینڈلز و کیسز والوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ اسمبلی توڑیں مگر پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ،الیکشن ایک وقت میں ہوں گے ۔

ججز صاحبان سے کہوں گا اگر تین آرٹیکل میں لکھا ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہوں،ججز دو آرٹیکل کو بھول جاتے ہیں اور ایک آرٹیکل کو ہی دیکھتے ہیں۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ معاشروں اور حکومتوں کو سمجھنا ہوگا کہ سپیشل پرسن بھی معاشرے کا اہم حصہ بنائیں جنہیں فعال شہری بنائیں، سپیشل افراد بہت پڑھے لکھے لوگ ہیں جس کی بہت خوشی ہے، الیکٹرک چیئر طلبہ و طالبات کو ہی نہیں دیں گے بلکہ انکے لئے بہت سے پروگرام ہیں، ایچ ای سی کوکہوں گا کہ پبلک سیکٹرکی یونیورسٹیز معذور افراد کیلئے ریمپ بنائے، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز اپنا بجٹ رکھیں کہ معذور افراد کیلئے زمین پر کلاسیں ہونی چاہئے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ (ن) لیگ جب بھی حکومت میں آئی نوجوانوں کیلئے کام کیا خواہ لیپ ٹاپ سکیم ہی کیوں نہ ہو، ہائر ایجوکیشن کیلئے ٹیلنٹڈ بچے پڑھنا چاہتے تھے انہیں نہ صرف بیرون ملک بلکہ گورنر ہائوس مری لے کر گئے،اسمبلی میں شور پڑا کہ شاید ہائر ایجوکیشن کی سکالر شپ بیوروکریٹس کو ہی ملتی ہیں، ایچ ای سی کے پروگرام میں وزیراعظم کا بیٹا ہو یا میرا اگر میرٹ پر پورا نہ اترتا تو ہو اسے کہیں داخلہ نہیں ملتا، ایچ ای سی پروگرام سو فیصد میرٹ پر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وہاں کھڑے ہیں جہاں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔

ملک میں ساٹھ فیصد نوجوان ہیں 23ملین بچے سکولوں میں کبھی نہیں گئے جو دنیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے، دنیا میں پی ایچ ڈی نوجوانوں کو نہیں بلکہ تکنیکی تعلیم حاصل کرنے والوں کو جگہ دے رہی ہے ،ہمیں اس وقت ووکیشنل ایجو کیشن کی ضرورت ہے کیونکہ مغرب وکیشنل ایجوکیشن کی طرف چلی گئی ہے، ہم کوالٹی ایجوکیشن اس لئے نہیں دے پا رہے کیونکہ ٹرینڈ ٹیچرز نہیں ہیں ،ہر یونیورسٹی میں ووکیشنل ایجوکیشن کا شعبہ ہونا چاہیے کیونکہ سب کام حکومت نہیں کر سکتی،ایچ ای سی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو اس لئے فنڈز دیں گے کہ وہ اپنی پرفارمنس بہتر کریں گے،نچلی رینکنگ والے پیسے نہ مانگیں ، ایک سیاسی رہنما آزادی مانگتا ہے ہم تو چودہ اگست کو آزاد ہوگئے تھے اب کون سی آزادی مانگتے ہیں۔
٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بحرانپاکستانرانا تنویر حسینسیاسی رہنما
Previous Post

ہماری حکومت نوجوانوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کررہی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

Next Post

اگلے ہفتے سے 14مئی تک مسلسل جلسے ،14مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر آئینگے' عمران خان

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

اگلے ہفتے سے 14مئی تک مسلسل جلسے ،14مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر آئینگے' عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5870

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading