• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
احسن اقبال

پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ہے ،سی پیک منصوبہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہاہے ،احسن اقبال 

News Editor by News Editor
دسمبر 30, 2022
in پاکستان
0 0
0

 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ہے اور سی پیک منصوبہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہاہے ، اس منصوبے کی بدولت میں پاکستان میں نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن بنایا گیا بلکہ ملتان تاسکھر موٹر وے تعمیر کی گئی اور اب حیدر آباد سے سکھر موٹر وے کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور چین مزید سرمایہ کاری کررہا ہے ۔ انہوںنے یہ بات چینی سفارتخانے میں سی پیک منصوبوں پر کام کر نے والی کمپنیوں کے پاکستانی ورکرز کو بہترین کار کر دگی پر ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہاکہ 2013ء میں جب نوازشریف وزیر اعظم منتخب ہوئے تو چین کے ساتھ سی پیک منصوبے کا آغاز کر نے کے ایم او یو پر بیجنگ میں دستخط کئے گئے تاہم 2014ء میں ایک سیاسی جماعت کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ آٹھ ماہ کیلئے ملتوی ہوا جس کا پاکستان کو بہت نقصان ہوا ۔انہوںنے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ 2015ء میں پاکستان کے دورے پر آئے جس میں سی پیک کے تاریخی منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوا ۔

انہوںنے کہاکہ 2018ء سے پہلے دس سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ، پاکستان کی صنعتوں کو بہت نقصان پہنچ رہا تھا تاہم چینی کمپنیوں نے پاکستان میں منصوبے لگائے اور 2018ء میں (ن)لیگ کی حکومت کے خاتمے کے وقت لوڈشیڈنگ مکمل طورپر ختم ہو چکی تھی ، گزشتہ چار سال میں سی پیک کو نظر انداز کیاگیا اور اب وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے بعد منصوبوں میں تیزی لائی گئی ہے اور جے سی سی کے گیارہ میں سے آٹھ اجلاسوں کی صدارت میں نے کی ہے ،میرا ارادہ ہے کہ میں دوبارہ چین کا دورہ کروں تاکہ چینی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات میں ہونے والی بات چیت میں جن منصوبوں کوآگے بڑھانے کا فیصلہ ہوا تھا ان کی پیشرفت کا جائزہ لے سکوں ۔احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے شروع ہونے کے بعد دیگر ممالک نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا جو خوش آئند بات ہے ۔

انہوںنے سی پیک منصوبوں پر کام کر نے والے تمام کارکنوں جن میں چینی اور پاکستانی شامل ہیں کو ان کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ یہ لوگ دونوں ممالک کے ہیروز ہیں اور آج چند ہیروز کو ایوارڈ ز دیئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں چین کے سفیر نو نگ رونگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے اور پاکستان میں سی پیک کا منصوبہ دونوں ممالک کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے ،انفراسٹرکچر کے علاوہ زراعت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جارہاہے ۔ انہوںنے ایوارڈز جیتنے والے پاکستانی کار کنوں کومبارکباد دی ۔

٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: احسن اقبالپاکستان اور چینتعمیر و ترقیسی پیک منصوبہلازوال دوستی
Previous Post

حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے ،میاں زاہد حسین

Next Post

وفاقی وزیرقانون نے ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کوغیر آئینی قرار دیدیا

News Editor

News Editor

Next Post
وفاقی وزیرقانون

وفاقی وزیرقانون نے ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کوغیر آئینی قرار دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading