• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
پاکستان اور چین

پاکستان اور چین کا تعاون تسلسل سے جاری

News Editor by News Editor
جنوری 11, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا تعاون تسلسل سے جاری رہا ہے۔ایک طرف سی پیک کے تحت پاکستان میں صاف توانائی کے منصوبوں کو فروغ ملا ہے جس سے کاربن کے کم اخراج میں بھی مدد ملی ہے۔

آپٹیکل کیبلز، توانائی، اور نقل و حمل کے بڑے منصوبوں میں پیش رفت کی بدولت پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوئے ہیں اور دوسری طرف سیلاب آنے کے بعد چین نے نہ صرف ہنگامی امدادی سامان اور خصوصی مالی امداد فراہم کی بلکہ شعبہ طب اور آفات سے نمٹنے کے لیے ماہرین بھی بھیجے۔اس کےساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان کے لیے ایک ہزار پیشہ ورانہ کارکنان اور اہلکاروں کی تربیت میں پہل کی اور پاکستان پوسٹ ڈیزاسٹر ری کنسٹرکشن انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ میں شرکت پر آمادگی کا اظہار بھی کیا۔

رپورٹ کے مطا بق پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی امداد کے لیے جینوا میں کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا ہے جس کے لیے کم از کم 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔پاکستان عالمی کاربن اخراج میں بہت کم حصے والا ملک ہے ،تاہم آب و ہوا کی سنگین تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے اورسیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو میں عالمی برادری کی مسلسل حمایت اور خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک کے ٹھوس اقدامات درکار ہیں۔

جون دو ہزار بائیس میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے ۳۳ ملین افراد متاثر ہوئے اور ایک ہزار سات سو افراد ہلاک ہوئے،ہزاروں درسگاہوں اور ہسپتالوں کو نقصان پہنچا۔ اور اب تک اسی لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔
اس سیلاب کی ایک اہم وجہ آب و ہوا کی تبدیلی ہے۔ انٹارکٹک اور آرکٹک کے علاوہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز کا حامل ملک ہے۔ حالیہ برسوں میں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت سے گلیشیئر زخطرناک حد تک پگھل رہے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اس صدی کے آخر تک دنیا کے 50 سے 80 فیصد تک گلیشیئرز کے پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار اس خدشے سے زیادہ ہے ۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے نہ صرف سمندر کی سطح بڑھ جائے گی بلکہ دنیا کی بڑی آبادی کے لیے پانی کی ناکافی فراہمی اور سیلاب کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

اس ضمن میں پاکستان اور چین کا تعاون تسلسل سے جاری رہا ہے۔ایک طرف سی پیک کے تحت پاکستان میں صاف توانائی کے منصوبوں کو فروغ ملا ہے جس سے کاربن کے کم اخراج میں بھی مدد ملی ہے۔ آپٹیکل کیبلز، توانائی، اور نقل و حمل کے بڑے منصوبوں میں پیش رفت کی بدولت پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوئے ہیں اور دوسری طرف سیلاب آنے کے بعد چین نے نہ صرف ہنگامی امدادی سامان اور خصوصی مالی امداد فراہم کی بلکہ شعبہ طب اور آفات سے نمٹنے کے لیے ماہرین بھی بھیجے۔اس کےساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان کے لیے ایک ہزار پیشہ ورانہ کارکنان اور اہلکاروں کی تربیت میں پہل کی اور پاکستان پوسٹ ڈیزاسٹر ری کنسٹرکشن انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ میں شرکت پر آمادگی کا اظہار بھی کیا۔

ایک اہم اور قابل توجہ بات یہ ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے اور ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے اخراج کی جانے والے گرین ہاؤس گیس کی مقدار ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے،تاہم پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک اس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔گزشتہ سال نومبر میں پاکستان سیکیورٹیز ایجنس کے اے ایس بی کی جاری کردہ پاکستان میں آب و ہوا کی تبدیلی کی رپورٹ میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ امریکہ سمیت ترقی یافتہ ممالک کو اس ضمن میں زیادہ ذمہ داری اٹھانی چاہیئے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ امریکہ نے سال ۲۰۳۰ تک کاربن اخراج کو سال ۲۰۰۵ کے مقابلے میں ۵۰ تا ۵۲ فیصد کم کرنے کا ہدف مقررہ کیا ،تاہم اس وقت تک بھی امریکہ کا فی کس کاربن اخراج موجودہ عالمی اوسط معیار کے مقابلے میں دو اعشاریہ دو گنا زیادہ ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ اور یورپی یونین کوآب و ہوا کی آڑ میں ترقی پذیر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور کاربن محصولات جیسے تجارتی باڑ لگانے کی بجائے ترقی پذیر ممالک کے لیے ہر سال ایک کھرب امریکی ڈالرز کی امداد کے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہیئے۔

ترقی پذیر ممالک کے اتحاد کی بدولت آب و ہوا سے نمٹنے کے عالمی عمل میں کچھ خوش آئند نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔گزشتہ سال بیس نومبر کو شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس یعنی کوپ ۲۷ میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام پر اتفاق ہوا جو کہ ترقی پذیر ممالک کے مطالبے کے مطابق ہے۔تاہم ترقی یافتہ ممالک نے ترقی پذیر ممالک کو ہر سال ایک کھرب امریکی ڈالرز کی امداد دینے کے اپنے وعدے کو ابھی تک پورا نہیں کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جینیوا کانفرنس کے بعد کہا کہ نو تاریخ کی یہ کانفرنس پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کے طویل عمل کی جانب پہلا قدم ہے۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے صرف زبانی بیانات کی بجائے مختلف ممالک ،خاص کر ترقی پذیر ممالک کے ٹھوس اقدامات درکار ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانپاکستان اور چینتعاونچینچینی میڈ یا
Previous Post

اعلیٰ چپس ٹیکنالوجی کے حوالے سے چین کی تیز رفتار ترقی، کوانٹم چپس کی ڈیوائسز میں اہم پیش رفت

Next Post

عالمی مالیاتی اداروں کا چین کی اقتصادی ترقی کے لئے اپنی پیش گوئی میں اضافہ

News Editor

News Editor

Next Post
چین

عالمی مالیاتی اداروں کا چین کی اقتصادی ترقی کے لئے اپنی پیش گوئی میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading