• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سر دار مسعود خان

پاکستان اور امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کا تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کا عزم

News Editor by News Editor
ستمبر 14, 2023
in پاکستان
0 0
0

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریبا 80 امریکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منافع بخش کاروباری منصوبوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایک فائدہ مند مارکیٹ ہے۔

پاکستان کی مڈل کلاس اور وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، مشرق وسطی اور خلیجی خطوں پر مشتمل ملک کا پڑوس کی ایک بہت بڑی منڈی ہے جس نے معاشی اصلاح میں ایک بڑی ڈیمانڈ پیدا کی ہے جسے پورا کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کی ایک بہت بڑی صلاحیت موجود ہے جسے کاروباری برادری اور عوامی روابط کو فروغ دے کر برے کار لایا جا سکتا ہے، پاکستان اور امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے درمیان موجودہ تعلیمی، ثقافتی اور دیگر روابط اقتصادی میدان میں ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ٹھوس بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

سفیر پاکستان مسعود خان نے یہ بات امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی اعلی قیادت جس میں گورنر نیڈ لیمونٹ، لیفٹیننٹ گورنر سوزن بائیسیوچز اور ہارٹ فورڈ کے میئر لیوک برونن سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کہی۔ سفیر پاکستان ریاست کنیکٹی کٹ کے 02 روزہ دورے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کنیکٹیکٹ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا موجودہ حجم اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، ٹیک اسٹارٹ اپس اور فارماسیوٹیکل جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرکے مختصر سے درمیانی مدت میں اس میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ دونوں فریقین کو حالیہ دنوں میں پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے،دو طرفہ تجارت 11 بلین امریکی ڈالر ہے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 8.4 بلین ڈالر تک تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موجود تجارتی ڈھانچہ کنیکٹیکٹ کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بڑھانے کیلئے ایک سپرنگ بورڈ کا کام کرسکتا ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکی وینچر کیپٹل کمپنیاں اور یونی کارن کمپنیاں (ایسی کمپنیاں جن کی مالیت ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد ہو) پاکستان میں اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کے آغاز سے قبل کا چھان بین کا کام پہلے ہی امریکی کمپنیوں کی جانب سے مکمل کیا جا چکا ہے۔کنیکٹی کٹ کی کاروباری برادری پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کنیکٹیکٹ کی کاروباری برادری زراعت اور اس پر مبنی مصنوعات، ٹیکسٹائل، ٹیک اور متعلقہ سامان اور سروسز، آلات جراحی اور ہسپتال اور تشخیصی آلات پاکستان سے درآمد کر سکتی ہے۔ کنیکٹی کٹ کی کمپنیاں، کارپوریشنز اور سرمایہ کار مالیاتی ٹیکنالوجیز، ای کامرس، ٹیک ایکو سسٹم اور کیمیکلز، خوراک اور مشروبات کے شعبے میں میں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مربوط ٹشو کا کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نیکہا کہ کنیکٹی کٹ ریاست میں 25,000 سے زائد پاکستانی نژاد امریکی دو ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے گورنر لیمونٹ، لیفٹیننٹ گورنر بائیسیوکز اور میئر برونن کا پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور حمایت کرنے اور انہیں امریکہ میں بھرپور کردار ادا کرنے کے ضمن میں سازگار ماحول فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ کنیکٹیکٹ کی قیادت نے سفیر پاکستان کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ گورنر نیڈ لامونٹ نے کہا کہ دونوں فریق کی جانب سے ان شعبہ جات میں فوری پیش رفت کی جا سکتی ہے جہاں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

دونوں فریقین نے اپنی بات چیت کو آگے بڑھانے اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے اقتصادی ماہرین کی تعیناتی پر بھی اتفاق کیا۔گورنر نیڈ لامونٹ، لیفٹیننٹ گورنر سوزن بائیسیوچز اور ہارٹ فورڈکے میئر لیوک برونن نے کنیکٹی کٹ کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تجارتسر دار مسعود خانسرمایہ کاریکنیکٹیکٹمیئر لیوک برونن
Previous Post

نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات

Next Post

جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے،وزیر اعظم

News Editor

News Editor

Next Post
انوار الحق کاکڑ

جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے،وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading