لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈرـ19 اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان شاہینز کی قیادت عمران بٹ اور انڈرـ19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔پی سی بی کے مطابق پاکستان انڈرـ19 ٹیم 30 اپریل سے 17 مئی تک بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔
دورے میں ایک چار روزہ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان شاہینز 3 سے 27 مئی تک زمبابوے کا دورہ کرے گی، اس دورے میں 2 چار روزہ اور 6 ون ڈے میچز شامل ہیں۔









