• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
اسٹیل ملز

پاکستان اسٹیل ملز نے مالی سال 2022 کے دوران 7.45 ارب روپے منافع کمالیا

News Editor by News Editor
مئی 3, 2023
in کاروبار
0 0
0

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹیل ملز نے جون 2015 سے بند ہونے کے باوجود مالی سال 22ـ2021 میں تقریباً 7 ارب 45 کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا.

حالانکہ اس کا 206 ارب روپے کے نقصانات کا حجم اس کے 195 ارب 50 کروڑ روپے کے موجودہ اثاثوں سے زیادہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیپنڈنٹ آڈیٹرز کرو حسین چوہدری اینڈ کمپنی نے کہا کہ اسٹیل ملز نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے ساتھ 59 ارب 70 کروڑ روپے کے لیٹ پیمنٹ سرچارج (ایل پی ایس) پر اپنے تنازع کو مکمل طور پر ڈِسکلوز کردیا جو کہ مالی سال 2021 میں 52 ارب روپے تھا۔

اس کے باوجود 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے کمپنی کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کے مطابق اسٹیل ملز کے کْل اثاثے 30 جون 2022 تک تقریباً 839 ارب روپے تک پہنچ گئے جوکہ اس سے ایک سال قبل 549 ارب روپے تھے، یہ 65 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی بنیاد پر کمپنی نے عیدالفطر سے قبل اپنے ملازمین کی اپریل کی تنخواہیں وفاقی بجٹ کے بجائے ایک دہائی سے زیادہ کے وقفے کے بعد اپنے وسائل سے ادا کیں۔تخمینے کے مطابق جون 2015 میں پاکستان اسٹیل ملز کی بندش کے بعد سے ملک کو اسٹیل ملز کی جانب سے تیار کی جانے والی اسٹیل کی مصنوعات کی درآمد کی مد میں تقریباً 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کا نقصان ہوا۔

پارلیمانی کمیٹی کے سمری کے مطابق ‘اسٹیل ملز کی اس حالت کی وجہ بلا روک ٹوک کرپشن، نااہلی، اضافی بھرتیوں اور اس کی بحالی کے لیے حکومت کی سْستی ہے۔آڈٹ شدہ اکائونٹس کی بنیاد پر پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں رواں ہفتے اس بات کا جائزہ لیں گی کہ 2008 کے بعد سے آنے والی حکومتوں کی کارکردگی کے آڈٹ کا حکم یہ نتیجہ اخذ کرنے کے لیے دیا جانا چاہیے یا نہیں کہ آیا یہ کمپنی اب بھی ایک اثاثہ ہے یا لائبلٹی بن چکی ہے۔پاکستان اسٹیل مل کے کْل اثاثوں کی مالیت 838 ارب 66 کروڑ روپے ہے جس میں 17 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر مشتمل 751 ارب کی پراپرٹی، ہزاروں گھر، بہت سے ہسپتال، تعلیمی مراکز، پلانٹ اور مشینری اور سرمایہ کاری کے لیے 71 ارب روپے کی جائیداد کے علاوہ دیگر اثاثے موجود ہیں۔

آڈیٹرز نے نشاندہی کی کہ 09ـ2008 میں عدالت عظمیٰ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے اسٹیل ملز کے نقصانات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر ایف آئی اے نے تفتیش کی اور فوجداری مقدمات درج کیے تھے۔مزید برآں کرپشن کا تعین کرنے کے لیے فرانزک آڈٹ کے لیے ایک انڈیپنڈنٹ فرم کا تقرر کیا گیا، اس فرم کی رپورٹ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی تصدیق کی گئی۔بعدازاں سپریم کورٹ نے 2012 میں اس کیس کو قومی احتساب بیورو (نیب) منتقل کردیا جہاں یہ معاملہ تاحال زیر التوا ہے۔

آڈیٹرز نے نشاندہی کی کہ کمپنی کے تقریباً 12 فیصد حصص اس کے ملازمین کو 2009 میں بے نظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم (بیسوس) کے تحت دے دیے گئے تھے تاکہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ یا برطرفی کے وقت یہ حصص واپس حکومت کے حوالے کرنے پر نقد ادائیگی کی جا سکے۔ملازمین کے حقوق قانونی طور پر طے کیے گئے تھے لیکن اس اسکیم کو چلانے کے لیے حکومت کو اپنی سرمایہ کاری کے 12 فیصد شیئرز ٹرسٹ فنڈ میں منتقل کرنے تھے، پاکستان اسٹیل ملز کے لیے ٹرسٹ فنڈ جنوری 2010 میں بنایا گیا تھا لیکن حصص تاحال ٹرسٹ فنڈ میں منتقل نہیں کیے گئے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسٹیل ملزکامرس ڈیسک
Previous Post

ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 5ہزار سے 15ہزار روپے تک کا اضافہ

Next Post

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

News Editor

News Editor

Next Post
ایل پی جی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading