کراچی (شوبز ڈیسک) معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے بتایا ہے کہ مجھے پاکستان آئے ہوئے 1 ماہ ہو گیا ہے اس دوران مجھ پر 6 بار ڈرائیونگ کا جرمانہ لگ چکا ہے اور ایسی چیزوں پر بھی جرمانہ ہوا جو میں نے کی ہی نہیں۔
صنم جنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کراچی میں ای چلان کے نظام کے نافذ ہو جانے کی وجہ سے در پیش مشکلات بتائی ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 1 مہینے میں مجھ پر 6 جرمانے ہونے پر میرے ابو بہت غصے میں ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ پہلی بار جو جرمانہ ہوا، وہ فون پر بات کرنے پر ہوا جو کہ میری غلطی تھی، میں فون پر بات کر رہی تھی تو سمجھ آتی ہے کہ جرمانہ بنتا تھا لیکن اس کے بعد مجھ پر ایسی چیزوں کے بھی جرمانے ہو رہے ہیں جو میں نے کی ہی نہیں جیسے کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر بھی جرمانہ ہوا۔