• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سر دار مسعود خان

پاکستان آئی ٹی، زراعت، معدنیات، اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے،مسعود خان

News Editor by News Editor
نومبر 10, 2023
in پاکستان
0 0
0

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہی کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دے کر سرمایہ کاری کے ایک تخلیقی منظر نامے کی تشکیل کر رہی ہے،

ایس آئی ایف سی کی جانب سیون ونڈو پلیٹ فارم اور تیز رفتار رجسٹریشن کے عمل کی پیشکش نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں کاروبار کرنا آسان بنا دیا ہے، سرمایہ کار مکمل اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کریں اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں موجود مواقعوں سے استفادہ حاصل کریں۔

سفیر پاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہارپاکستان امریکن چیمبر آف کامرس، گیوینیٹ چیمبر آف کامرس جارجیا اور پاکستان چیمبر آف کامرس، یو ایس اے کے اراکین سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں امیزنگ انرجی سلوشنز کے سی ای او مسٹر سلمان اجانی، گیوینیٹ چیمبر آف کامرس جارجیا کی محترمہ انارا بابوانی، پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کے صدر مسٹر عامر پپرانی سمیت وقار خان، چیئر، او پی ٹی وی گلوبل، جناب فواد اسماعیل، صدر بینکرز ایسوسی ایشن اور احمد چنائے، ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کراچی نے شرکت کی۔

ملاقات میں پاکستان کے قونصل جنرلز اور چاروں قونصل خانوں کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ امریکہ میں تمام چیمبرز آف کامرس پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔امریکہ بھر سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کاروباری عمل میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستانی نژاد امریکیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں۔مسعود خان نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دیں اور پاکستانی کاروباری افق پر سرکردہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکی پہلے ہی مختلف شعبوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔وقت آگیا ہے کہ آپ بھی اپنا نام بنائیں اور اپنا مقام حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی مہمان نوازی، ہیلتھ ٹیک، ڈائیگناسٹیکس اور فن ٹیک جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں جدت کی اس لہر کو مزیدجلا بخشیں کریں اور اپنے مادر وطن کو کامیابیوں کی جانب گامزن کریں۔مسعود خان نے کہا کہ امریکی پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور مہمان نوازی سے لے کر ہیلتھ ٹیک، ڈائیگنوسٹکس اور فن ٹیک تک، ترقی کی منازل طے کرنے کے شاندار مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئیں جذبے سے کام کریں اپنے پیارے ملک کو مزید کامیابی کی طرف لے جائیں۔انہوں نے پاکستان میں 80 امریکی کمپنیوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے کئی دہائیوں پر محیط تجربے اور ملک میں ان کے انفراسٹرکچر کی وجہ سے امریکہ کو تقابلی فائدہ حاصل ہے۔

کینیڈا، یو اے ای سمیت سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سے اربوں کے سرمایہ کاری منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ ملک نے چار شعبوں جن میں آئی ٹی، توانائی، زراعت اور کان کنی شامل ہے، میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے دروازے کھولے ہیں۔

انہوں نے ملک کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بنانے کے لیے آئی ٹی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں دی جانے والی مختلف مراعات کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں وینچر کیپیٹل فنڈنگ میں محض 10 ملین ڈالر سے شروعات کی گئیں تاہم ٹیک اسٹارٹ اپس میں خاطر خواہ ترقی دیکھنے میں آئی ہے اور اب دنیا کی معروف وینچر کیپیٹل کمپنیاں سالانہ 1 بلین ڈالر سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

انہوں نے ٹیک سیکٹر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ مالی سال میں ٹیک اسٹارٹ اپ کا کاروبار 3 ارب ڈالر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ای – والیٹس اور کیش لیس انقلاب مالیاتی ایکو سسٹم کو تبدیل کر رہی ہے جس سے لین دین کے عمل کو آسان، محفوظ اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔

مسعود خان نے شرکا کو براہ راست سرمایہ کاری کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی زونزکے بارے میں بھی آگاہ کیا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ سہولیات اور مراعات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔چیمبرز کے نمائندوں نے اس اقدام اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر لانے پر سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات بالخصوص اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے قیام کو پاکستان کی معیشت کے لئے خوشحالی کا نیا دور قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایس آئی ایف سی کاروباری برادری کے اعتماد کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔سفیر پاکستان مسعود خان نے پاکستانی امریکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ امریکہ کے تمام چیمبرز آف کامرس کے ممبران پر مشتمل تجارتی مشن تشکیل دیں جو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر سکیں۔

انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس اور رجسٹریشن کے معاملے پر سفیر پاکستان نے امریکہ بھر میں پاکستانی قونصل خانوں میں تمام تجارتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تاجر برادری سے رابطہ کریں اور ان کے مسائل کے حل میں مدد کریں۔اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سفارت خانہ پاکستان کی ویب سائٹ پر ایک خصوصی پورٹل بنایا جائے گا اور اسے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ویب پیج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف مراعات کے بارے میں معلومات بآسانی میسر آسکیں۔

اس موقع پر نیویارک، ہیوسٹن، لاس اینجلس اور شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرلز نے اپنے متعلقہ قونصل خانوں میں سرمایہ کاروں کے لیے بریفنگ کا اہتمام کر نے اور کاروباری برادری کو درکار معلومات کی فوری فراہمی میں اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔اس موقع پر پاکستان چیمبر آف کامرس آف امریکہ کے صدر عامر پپرانی نے بھی سفیر پاکستان مسعود خان کو دسمبر 2023 میں بطور مہمان خصوصی ان کے سالانہ عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ٹیپاکستانزراعتسرمایہ کاریمسعود خانمعدنیات
Previous Post

چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں،پا کستانی سفارتکار

Next Post

چینی اور پا کستانی ما ہرین کا با ہمی روابط کو فروغ دینے پر زور

News Editor

News Editor

Next Post
چینی اور پا کستانی ما ہرین

چینی اور پا کستانی ما ہرین کا با ہمی روابط کو فروغ دینے پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading