جہانیاں(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی49ویں سالگرہ 28مئی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں کرکٹ شائقین اور ان کے مداح خصوصی تقریبات منعقد کریں گے.
جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔
مصباح الحق28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا۔









