• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
کرکٹ ٹیم

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 19ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

News Editor by News Editor
جولائی 19, 2023
in کھیل
0 0
0

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 24۔2023 ء کے سیزن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی،

یہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 2024 ء کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تیاری کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین میچ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچے گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جو دراصل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اس کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔

یہ پانچ میچز12 سے21 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق 12 جنوری کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ،14 جنوری کووسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیملٹن،17 جنوری کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،19 جنوری کوچوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ اور 21 جنوری کوپانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے جواب میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپریل 2024ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

اس دورے کی تفصیلات دورہ قریب آنے کے وقت جاری کی جائیں گی۔ان دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کا مطلب یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جن میں دس نیوزی لینڈ کے خلاف تین ہالینڈ کے خلاف دو آئرلینڈ کے خلاف اور چار انگلینڈ کے خلاف ہونگے۔

ان 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ فروری مارچ 2024ئ میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی میزبانی بھی کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کو شیڈول کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ سے مشاورت کے بعد اپنے فیوچر ٹور پروگرام 2025۔2023 میں معمولی ردو بدل کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز جو پہلے فروری 2024ء میں پاکستان میں کھیلے جانے تھے اب جنوری 2025ء میں کھیلے جائیں گے اسی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دور? نیوزی لینڈ جو جنوری 2025ء میں ہونا تھا اب اپریل 2025ء میں ہوگا۔ اس دورے میں پاکستانی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ اسی سال اپریل اور مئی میں راولپنڈی اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی دلچسپ سیریز کھیل چکے ہیں جو دو دو سیبرابر رہی تھی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی جس میں تیسری ٹیم بنگلہ دیش تھی۔آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان اسوقت بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور دونوں کے درمیان صرف دو پوائنٹس کا فرق ہے۔دریں اثنا پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دور? نیوزی لینڈ کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پاکستانی ویمنز ٹیم اس سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی جس کے بعد وہ تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔شیڈول کے مطابق 3 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،5 دسمبر کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،9 دسمبر کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کوئنز ٹاؤن،12 دسمبر کوپہلا ون ڈے انٹرنیشنل کوئنز ٹاؤن،15 دسمبر دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ اور 18 دسمبر کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پاکستانی ویمنز ٹیم کی اس سال تیسری سیریز ہوگی۔اس سے قبل وہ یکم سے چودہ ستمبر تک کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف اسی کے ملک میں سیریز کھیلے گی۔پاکستانی ویمنز ٹیم کی آئی سی سی چیمپئن شپ میں آخری دو سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل 2024 میں پاکستان میں جبکہ مئی 2024میں انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں ہونگی۔

پاکستانی ویمنز ٹیم نے ابھی تک جو تین سیریز کھیل رکھی ہیں ان میں اس نے سری لنکا کو دو ایک سے اور آئرلینڈ کو تین صفر سے شکست دی ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں خواتین ٹیمیں ابتک نو نو میچوں پر مشتمل تین تین ون ڈے سیریز کھیل چکی ہیں اور دونوں کے دس دس پوائنٹس ہیں۔جولائی میں پاکستانی ٹیم کا دورسری لنکاکے دور ان( دو ٹیسٹ ) شامل ہیں ،

اگست میںپاکستان بمقابلہ افغانستان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ستمبر میںاے سی سی پچاس اوورز کا ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائیگا ۔اکتوبر نومبر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائیگا ،دسمبر جنوری۔ میںپاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کے دور ان ( تین ٹیسٹ ) کھیلے جائینگے ۔جنوری میںپاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ ہوگا ( پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ،

اپریل میںنیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کے دور ان( پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے مئی میںپاکستانی ٹیم کا دورہ ہالینڈ کیدور ان ( تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) دورہ آئرلینڈ (دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) دور ہ انگلینڈ کے دوران ( چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ،جون میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میںویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائیگا۔اگست میںبنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کے دور ان( دو ٹیسٹ ) کھلے جائینگے ،

اکتوبر میںانگلینڈ کا دورہ پاکستان ہوگا ( تین ٹیسٹ ) کھیلے جائینگے ،نومبر میںپاکستانی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ہوگا ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ،نومبر دسمبر میںپاکستانی ٹیم کا دورہ زمبابوے ہوگا ( دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اورتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ،دسمبر جنوری میںپاکستانی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ( دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ،

جنوری میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ( دو ٹیسٹ اور تین ون ڈیانٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ،فروری میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے دور ان ( سہ فریقی ون ڈے سیریز ) کھیلی جائے گی ،فروری مارچ میںآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگا ،اپریل میںپاکستانی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کے دور ان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلا جائیگا ،مئی میں بنگلہ دیش کا دور ہ پاکستان ہوگا جس دور ان( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ٹی ٹوئنٹیکرکٹ بورڈکرکٹ ٹیمنیوزی لینڈ
Previous Post

روسی حدود میں حملہ، روس نے یوکرین سے اناج برآمد ڈیل ختم کر دی

Next Post

میرے سعودی عرب آنے سے دیگر عالمی کھلاڑی بھی یہاں آنے کے بارے میں سوچیں گے، رونالڈو

News Editor

News Editor

Next Post
رونالڈو

میرے سعودی عرب آنے سے دیگر عالمی کھلاڑی بھی یہاں آنے کے بارے میں سوچیں گے، رونالڈو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading