کراچی:
امریکی خاتون اونیجا سے تعلق کے حوالے سے خبروں میں آنے والا نوجوان ندال احمد پہلی بار منظرِ عام پر آ گیا اور اس نے دونوں کے رشتے کے حوالے سے کئی دلچسپ باتیں کیں۔
ندال نے غیر ملکی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اونیجا پاکستان آئی تھی اور تین ماہ تک کراچی میں رہی۔ اس دوران اس کی ندال کی فیملی اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں ہوئیں، جبکہ دونوں نے مل کر وقت گزارا اور خریداری بھی کی۔
ندال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اونیجا کو جنوری 2025 میں ایئرپورٹ پر چھوڑا، لیکن وہ واپس امریکہ نہیں گئی بلکہ اُن کے گھر آ گئی۔ اس کے بعد ندال خود ہی غائب ہو گیا۔
انٹرویو میں ندال نے واضح کیا کہ ان کی اور اونیجا کی شادی یا منگنی نہیں ہوئی تھی، اور وہ دونوں اب بھی رابطے میں ہیں۔ اس نے کہا کہ میڈیا نے ان کے تعلق ختم ہونے کی بات بڑھا چڑھا کر پیش کی، جبکہ حقیقت میں ایسا کوئی اعلان اونیجا کی طرف سے سامنے نہیں آیا۔
ندال کے مطابق، رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اور جلد وہ اور اونیجا کسی مشترکہ پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔