• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home تبصرہ / تجزیہ
اداکار شکیل احمد

پاکستانی لیجنڈ اداکار شکیل احمد

News Editor by News Editor
جولائی 9, 2023
in تبصرہ / تجزیہ
0 0
0

پاکستان کے لیجنڈ اداکار شکیل صاحب وفات پا گئے۔ ان للہ وانا الیہ راجعون۔ اُن کا اصل نام یوسف کمال تھا بعد ازاں نام شکیل احمد رکھ لیا۔ عمر 85 برس تھی۔ قدرت نے ان کی پیدائش اور وفات کا دن کیسا مقرر کیا ہے کہ تاریخ پیدائش 29 مئی 1938 ہے اور تاریخ وفات 29 جون 2023 ہے۔

اُن کا شمار ان بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے کثیر ایوارڈز اپنے نام کئے۔ شکیل صاحب نے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل PTV سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں بہت بڑا نام پیدا کیا۔ بےشک موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ اللہ پاک اپنے پیارے نبی ﷺ کے صدقے مرحوم کی مغفرت و بخشش فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے. آمین۔

شکیل احمد مختصر علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے بروز جمعرات عیدالضحی کی شام کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چار روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے سوگوار میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ ہیں۔

شکیل احمد ایک روشن خیال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ دو چھوٹے بھائی اور ایک بہن کے ساتھ ایک بڑے شہر میں بچپن گزارا۔ یوسف نے اپنی ابتدائی تعلیم ایک انگلش میڈیم اسکول میں حاصل کی جو کہ تقسیم سے پہلے ہندوستان میں تھا۔ مزید برآں، انہوں نے ہندوستان میں ایک فرانسیسی مشنری اسکول میں بھی تعلیم حاصل کی۔

شکیل احمد 29 مئی 1938 کو بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہوئے اور 1952 میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان کے شہر کراچی چلے گئے۔ شکیل کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔ کراچی میں اپنے اسکول کے دنوں میں، شکیل باقاعدگی سے غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے۔ گریجویشن کے فوراً بعد شکیل نے اسٹیج ڈراموں میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔
۔۔۔
پاکستان کے لیجنڈ اداکار شکیل احمد سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے۔ انتہائی خوبصورت شخصیت رکھنے والے شکیل صاحب نے ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاۓ۔ انکل عرفی، آنکہی اور آنگن تیڑہ جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کی۔ شکیل نے 1966 میں اپنی پہلی فلم ‘ہونہار’ میں ڈیبیو کیا۔ کاسٹ میں شکیل- وحید مراد- رخسانہ- ترنم- کمال ایرانی شامل تھے۔شکیل کے لیے فلم ’ہونہار‘ ایک چیلنج تھا جسے انھوں نے زبردست جوش کے ساتھ پورا کیا۔ شکیل کا پہلا ٹیلی ویژن ڈرامہ ’نیا راستہ‘ تھا جسے حسینہ معین نے لکھا اور 1971 میں کراچی ٹیلی ویژن سے ٹیلی کاسٹ کیا۔

بنیادی طور پر، شکیل ایک قدرتی اداکار تھے۔ وہ اپنا کردار پوری لگن سے ادا کرتے تھے۔ کراچی ٹیلی ویژن نے 1970 کی دہائی میں عید الفطر کا خصوصی ڈرامہ ‘ہیپی عید’ پیش کیا۔ شکیل اور نیلوفر عباسی، جو پہلے نیلوفر علیم کے نام سے مشہور تھے، شاندار فن کے ساتھ آئے اور ‘ہیپی عید’ کو ایک یادگار ڈرامہ بنا دیا۔ کامیابی کی خواہش پاکستانی ثقافت کا حصہ ہے۔ شکیل اور نیلوفر عباسی نے حسینہ معین کے کراچی ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل ’شہزوری‘ میں ایک بار پھر کام کیا۔
۔۔۔
’’انکل عرفی‘‘ کا جذباتی نتیجہ اتنا غیر متوقع تھا کہ لفظی طور پر کوئی بھی اس کے لیے تیار نہیں تھا۔ درحقیقت حسینہ معین نے اپنے مکالموں میں اس قدر مایوسی کو جنم دیا تھا کہ 32 سال بعد بھی یہ خاندان کے اٹوٹ بندھن کی کڑوی میٹھی مثال میں ایک کلاسک کے طور پر کھڑا ہے۔ مزید برآں، شکیل نے حسینہ معین کے میگا ہٹ ڈرامہ سیریل ’ان کہی‘ میں لازوال شہرت حاصل کی۔ کاسٹ میں شکیل، شہناز شیخ، جاوید شیخ، سلیم ناصر، جمشید انصاری شامل تھے۔
۔۔۔
شکیل کے بے شمار کردار ہمیشہ زندگی کی مٹھاس کو بڑھاتے تھے۔ ‘عروسہ’ شکیل کا ایک اور مقبول ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل ہے۔ کاسٹ میں شکیل-غزالہ کیفی-عدنان صدیقی-مشی خان شامل تھے۔ شکیل اپنی سماجی خدمات کے لیے بھی مشہور تھے۔ ملک میں حالیہ زلزلے کے دوران بھی وہ سرگرم رہے۔ اسی طرح وہ سگریٹ نوشی کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ مزید برآں، شکیل نے کراچی میں منعقدہ حالیہ پاکستانی ٹیلی ویژن ایوارڈ تقریب میں جیتنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا۔

شوبز میں ان کی زبردست شراکت کے اعتراف میں، شکیل نے 1992 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ جیتا۔ شکیل کی 20 سے زائد پاکستانی فلمیں درج ذیل ہیں جن میں وہ نظر آئے۔ جان نثار، ہونہار ، سہاگن ، دل میرا دھڑکن تیری، جوشِ انتقام، نا خدا ، پاپی، زندگی، داستان، سرحد کی گود میں، گھروندا۔ انسان اور گدھا، بادل اور بجلی، چاہت، مسٹر 420، باغی شہزادے، کرشمہ، پہلا پہلا پیار، گنہگاوں کی بستی، بلیک کیٹ، وجود، مالک ، راستہ، جناح، زہر عشق اور دی انگلش فلم ’بٹر فلائیز آر فری’ ہیں۔

شکیل کے کچھ مشہور ٹیلی ویژن ڈرامے یہ تھے۔ ہنی مون، زیر، زبر، پیش۔ نام دار، ٹک ٹک کمپنی، منٹوراما، پرچھائیاں۔ انا۔ چاند گرہن۔ اڑان ، تپش۔ افشاں، آنگن ٹیڑھا، شاہ جی، زمین، دوسری عورت، آندھی، تم سے مل کر، اور سائے۔ شوبز انڈسٹری نے شکیل کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ اب یہ مثل فنکار ہم میں نہیں رہے لیکن ان کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا تھا۔ پھر پی ٹی وی ڈراموں میں اپنے فن کا آغاز کیا۔ وہ پی ٹی وی ڈراموں میں اپنے مختلف بھرپور کرداروں کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ بڑی مونچھیں، نیلی آنکھیں، خوبصورت چہرہ اُن کی شناخت تھی۔ انکل عُرفی (1972)، آنگن تیڑہ (1984) میں محبوب احمد اور آنکہی (1982) میں تیمور احمد کے کردار آج بھی شائقین کے لیے قابل تعریف ہیں۔ شکیل کو شو بزنس کی دنیا میں ان کی خدمات پر 1992 میں پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ ملا۔ انہیں 2005 میں پہلے انڈس ڈرامہ ایوارڈز میں معاون کردار میں بہترین اداکار ڈرامہ سیریز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 23 مارچ 2015 کو بہترین اداکاری کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے لیجنڈری اداکار کے نقصان پر سوگ کا اظہار کرتے ہوۓ شکیل احمد کو "پاکستان کا فخر” قرار دیا۔

شکیل احمد یوسف کمال کی وفات پر پاکستان کی عوام نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اُن کی وفات کو پاکستان کا بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد پاکستان کا فخر ہیں۔ وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ہم اُن کے لیے دعاگو رہیں گے۔ شکیل احمد کے لاکھوں مداحوں نے عید کے روز اُن کی وفات پر سوگ منایا۔ پاکستان میں سرکاری سطح پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے فنکاروں نے شکیل احمد کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا۔ بڑے بڑے مصنفین لکھاریوں نے بھی اُن کی وفات پر مختلف پلیٹ فارم کے ذریعے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

بےشک شکیل احمد ایک معتبر شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں انتہک محنت کی، اپنا نام بنایا، اپنی سحر انگیز شخصیت اور بہترین اداکاری کے ذریعے پاکستانی عوام کے دلوں میں بےپناہ محبت پائی۔ وہ نرم مزاج، نرم طبیعت کے مالک تھے۔ عاجزی پسند تھے۔ ان میں غرور تکبر انا اور غصہ ہرگز نہیں تھا۔ شریف النفس، ہمدرد اور نیک انسان تھے۔ اُن کی وفات پر پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں بہت کمی محسوس ہوتی رہے گی۔

سال 2023 میں 10 فروری کو اردو ادب کا بہت بڑا ستارہ امجد اسلام امجد وفات پا گئے تھے۔ اُن سے 2 دن بعد 13 فروری کو فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی بہت بڑی شخصیت، بہت بڑا نام، خوبصورت شخصیت ضیاء مُحی الدین وفات پا گئے تھے۔ اُن کے بعد 5 مارچ کو فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی بہت بڑی شخصیت قوی خان وفات پا گئے تھے۔ بلاشبہ اس سال پاکستان سے چند بڑی شخصیات کا وفات پانا ایک بہت بڑا نقصان ہے، لیکن موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ یہ اللہ کا فیصلہ ہے جو بھی انسان اِس دنیا میں پیدا ہوتا ہے اُس کو مرنا بھی ہے، یہاں سدا نہیں رہنا۔ شکیل احمد کی فیملی میں ایک بیواہ، ایک بیٹی، ایک بیٹا حیات ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک انکے خاندان کو صبر دے اور شکیل احمد یوسف کمال کی مغفرت فرمائے، جنت میں جگہ دے۔ آمین۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اداکار شکیل احمدپاکستانی لیجنڈ اداکار
Previous Post

دورہ جیانگ سو کے دوران چینی صدر کی کہی ہوئی اہم باتوں پر عوام کا گرمجوش ردعمل

Next Post

آئی ایم ایف کوحکومت پراعتبار نہیں اس لیے دوسروں سے گارنٹی لینے انکے گھر گئے ' شیخ رشید

News Editor

News Editor

Next Post
شیخ رشید

آئی ایم ایف کوحکومت پراعتبار نہیں اس لیے دوسروں سے گارنٹی لینے انکے گھر گئے ' شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading