اوسلو(زنیر چودھری)ناروے کے دارلخلافہ اوسلو میں پاکستانی سفیر برائے ناروے اینڈ آئس لینڈ سعدیہ افضال قاضی کی جانب سے پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان ایمبیسی ناروے میں منعقدہ ڈنر میں پاکستان و انٹرنیشنل ٹی وی چینلز سے تعلق رکھنے والے مختلف صحافیوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کی مثبت امیج کو اجاگر کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالہ سے سفیر پاکستان سعدیہ قاضی سے تفصیلی ملاقات کی۔
سفیر پاکستان سعدہہ افضال کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے اور اسکے تعاون کے بغیر کوئی بھی معاشرہ مکمل طور پر ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ اووسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کو ہائی لائیٹ کرتے رہیں ہم اسکا مکمل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گئے۔ تقریب میں کونسلر آصف حمید سمیت سینیر صحافی عقیل قادر، محمد زنیر چوہدری، ناصر اکبر، مبارک شاہ، سجاد رسول اور علی فراز بھٹی سمیت دیگر موجود تھے۔