پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں ہونے والے مینز ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے مصر کے نامور کھلاڑی کریم الترکی کو 2-3 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
نور زمان نے فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اس کامیابی کا راز محنت میں چھپا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس شاندار کامیابی پر بہت خوش ہیں اور یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔