امریکہ ایران

پاکستان، قطر سمیت دیگرممالک امریکہ ایران کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان، قطر سمیت علاقائی ممالک امریکہ اور ایران میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہو گئے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، قطر، ترکی، مصر اور سعودی عرب امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے میں مصروف ہیں۔

ایگزیوس نے مزید بتایا کہ ثالث ممالک جوہری مذاکرات بحال کرانے کے لیے سفارتی رابطے تیز کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ثالث ممالک مفاہمتی یادداشت کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو کی، ایرانی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ امریکی حملے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

ایگزیوس کے مطابق صدر ٹرمپ کشیدگی کے باوجود تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں، ٹرمپ جوہری معاہدے کے لیے تکنیکی مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ امریکی میڈیا گروپ کے مطابق حالیہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں