راولپنڈی (نیوز رپورٹر)سابق وزیر داخلہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں پاکستان،اسلام اور غریب عوام کا حصہ ہوں،غریب عوام کے لئے ہر وقت ہاتھ جوڑتا رہوں گا۔
شیخ رشید احمد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کے کیس کی سماعت پر پیش ہوے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ 27فروری کو مقدمات کی نقول دیں گے۔صحافی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ جب گرینڈ الائنس بنے گا وہ اس وقت کی بات ہے،صحافی کا مختصر جواب دینے کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے









