• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
خرم دستگیر خاں

پاور سیکٹر کو سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے صارف دوست بنایا جار ہا ہے ، خرم دستگیر خاں

News Editor by News Editor
جون 7, 2023
in پاکستان
0 0
0

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے توانائی انجنئیر خرم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر کو سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے صارف دوست بنایا جار ہا ہے ۔

ایڈوانس میٹرنگ انفرا سٹریکچر (اے ایم آئی) کا نفاذ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) کے نفاذ سے فیسکو اور اس کے صارفین کو بیک وقت میٹر کے ڈیٹا کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ تک رسائی حاصل ہو گی۔ جس سے ایک طرف بجلی چوری اورتکنیکی نقصانات پر قابو پانے میں مدد بھی ملے گی جبکہ دوسری جانب اوور بلنگ اور صارفین کی شکایات کا خاتمہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیسکو کمپیوٹر سنٹر میں نئے قائم کئے گئے ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) سیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں چئیرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان، چئیرمین گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز شعیب بٹ ، وزیرا عظم کے خصوصی مشیربرائے فنانس رانا حسان افضل اور چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیربشیراحمد،جنرل مینجر (آپریشن ) رانا ایوب، بورڈ ممبران اورفیسکو افسران نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) بجلی کی خرابی کی صورت میں تیز ترین تشخیص اوربجلی کی فوری بحالی میں مدد گار ثابت ہو گا اور صارفین کے سمارٹ موبائل اور کمپیوٹر پر بجلی کے استعمال کے حوالے سے مکمل معلومات کی رئیل ٹائم فراہمی کے باعث صارفین کا بجلی کے استعمال کے اوقات اور بل پر صارف کے موثر کنٹرول سے بجلی کے ضیاع کا خاتمہ ہو گا اور بجلی کی خاطر خواہ بچت ہوگی ۔

ا س موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹوفیسکوانجنئیربشیراحمد اور ڈی جی (آئی ٹی) ڈاکٹر عبدالحئی نے بتایا کہ فیسکو اپنے صارفین کو بہتر سروس کی فراہمی کیلئے تمام صنعتی اور زرعی میٹرز اپنے وسائل سے مرحلہ وار تبدیل کر رہا ہے اب تک چھ ہزار سے زائد صارفین کو اس ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فیسکو کمپیوٹر سنٹر فیصل آباد میں ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) سیکشن کے قیام سے پراجیکٹ کے کاموں میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی اور ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) سے متعلقہ تمام کام ایک ہی جگہ پر ممکن ہوں گے ۔ سیل کے افتتاح کے بعد وفاقی وزیر نے دعا بھی کروائی۔ دریں اثناء فیسکو کی کارکردگی کے حوالے سے فیسکو کمیٹی روم میں چیف ایگزیکٹو فیسکو نے وفاقی وزیرخرم دستگیر اور بورڈ ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیسکو کا کوئی پاور ٹرانسفارمراوور لوڈ نہیں ہے ۔

این ٹی ڈی سی کی طرف سے 500کے وی فیصل آبادویسٹ اور220کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے بننے، نیٹ ورک بہتر ہونے اور لاسز میں کمی سے فیسکو کو آٹھ ماہ کے قلیل عرصہ میں ایک ارب سے زائد کا فائدہ ہوا ہے ۔ فیسکومیں نئے میٹرز کی کوئی قلت نہیں ہے حال ہی میں 60ہزار خراب میٹر تبدیل کئے گئے ہیں اور نئے میٹر کی درخواست پر 15دن میں نئے میٹرز لگائے جا رہے ہیں۔ فیسکو اپنے سسٹم کی بہتری کیلئے سالانہ اربوں روپے خرچ کر رہا ہے۔ ریجن بھر میں 9گرڈسٹیشن 3890ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کمپنی کی کارکردگی کوسراہا اور چیف ایگزیکٹو انجنئیر بشیراحمد اور دیگر افسران کو شاباش دی اور کہا کہ فیسکو کی کارکردگی دیگر کمپنیوں کیلئے قابل تقلید ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے فنانس رانا احسان افضل، بورڈ ڈائریکٹرزحمیر حیات روکھڑی، نعمان خالد، علی رانجھا، راجہ امیر حمزہ،بابر اکرام، ملک رب نواز،میاں فرخ اقبال اور فیسکو افسران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: خرم دستگیر خاںنمائندہ خصوصی
Previous Post

ہمیں پوری قوم میں تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کرنا ہوگا، چینی صدر

Next Post

آئین کوموم کی ناک بنادیاگیا،قانون ہاتھ جوڑکرکھڑاہے ' شیخ رشید

News Editor

News Editor

Next Post
شیخ رشید

آئین کوموم کی ناک بنادیاگیا،قانون ہاتھ جوڑکرکھڑاہے ' شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading