• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
دانیال چوہدری

دانیال چوہدری

پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، دانیال چوہدری

پی ٹی آئی سے کوئی پوچھے کہ 4 سال آپ نے پانی کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا؟ ،گفتگو

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 8, 2025
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، اگر ان کا مقصد کچھ اور ہے اور پاکستان نہیں ہے، استحکام نہیں ہے تو پھر مجھے نہیں معلوم کے معاملہ کہاں جائے گا۔

اگر پی ٹی آئی کی جماعت کا کوئی بندہ شور کرے کہ پانی کا مسئلہ ہے تو ان سے کوئی پوچھے کہ چار سال آپ نے پانی کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا آپ نے کیا کِیا؟۔ایک انٹرویو میں دانیال چوہدری نے کہا کہ جہاں تک نہروں کا معاملہ ہے، پیپلز پارٹی کا معاملہ ہے، جب ہم نے حکومت لی تھی یہ بڑا کٹھن فیصلہ تھا، جو حکومت تھی یہ کانٹوں کی سیج تھی نہ کہ پھولوں کی سیج، ہم نے بہت سخت فیصلے کیے۔

دانیال چوہدری نے کہا کہ جو پانی کا مسئلہ ہے، پپپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر اس کو اکاموڈیٹ بھی کرنے کو تیار ہیں اورچیزوں کو آگے چلانے کے لیے بھی تیار ہیں، اگر تو ان کا ہدف ہے کہ پاکستان کو مستحکم کرنا، اس کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے اور پھر ہم کیوں نہیں اکٹھے بیٹھ کران چیزوں کو حل کر سکتے۔انھوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، اگر ان کا مقصد کچھ اور ہے اور پاکستان نہیں ہے، استحکام نہیں ہے تو پھر مجھے نہیں معلوم کے معاملہ کہاں جائے گا۔

اتحادی ہونے کے سوال کے جواب میں دانیال چوہدری نے کہا کہ پہلی چیز ان کی اپنی حکومت کی نااہلی کے لیے ہم ذمے دار نہیں ٹھہرا سکتے ، اگر پچھلے بیس سال سے ایک صوبے پر حکمرانی کرکے بھی وہاں کے مسائل نہیں حل ہو رہے تو ہماری غلطی نہیں ہے اگر وہ اپنا کام نہیں کر سکے تو یہ ہماری غلطی نہیں ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں ایک علاقے سے دوسرے علاقے کا روڈ انفراسٹریکچر اورحالات دیکھیں تو یہ جو نہیں ٹھیک کر سکے یہ ہماری غلطی نہیں ہے۔ جب صوبوں کی اٹانومی کی بات آتی ہے تو سب صوبے خود مختار ہیں اور اپنا کام کرنے کے لیے کے ان کے پاس پاور بھی موجود ہے اورفنانس بھی اگر کوئی صوبہ اپنی ناکامی اور نااہلی کو ہمارے اوپر ڈالے گا تو یہ بات تسلیم نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ہم چیزوں کو آگے اور بہتری کی طرف لے جانا چاہتے ہیں کہ اگر ایسے ایشوز جو ہم کر حل کر سکیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر حل کرنے کے لیے تیار ہیں اگر پی ٹی آئی کی جماعت کا کوئی بندہ شور کرے کہ پانی کا مسئلہ ہے تو ان سے کوئی پوچھے کہ چار سال آپ نے پانی کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا آپ نے کیا کِیا؟دانیال چوہدری نے کہا کہ کون سی ایسی ڈاﺅن اسٹریم یا کون سا ایسا کینال یا یہ سسٹم ایری گیشن کا ٹھیک نہیں کر سکتے یہ کسی کو الزام نہیں دے سکتے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ ان کے جو تحفظات ہیں جو ایشوز ہیں ان کو بیٹھ کر حل کے لیے تیار ہیں۔

سندھ کی عوام کو یہ تسلی ہونی چاہیے کہ صوبے میں ان کی جماعت جس کی حکومت ہے جو بیس سال سے بیٹھے ہوئے ہیں وہ بتائیں کہ انھوں نے لوگوں کے حقوق کے لیے کیا کیا ہے، صدر بھی ان کا ہے یہ لوگوں کو جواب دیں کہ انھوں نے کیا کیا ہے۔پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ہم تو پالیسی دے سکتے ہیں اس پر جواب یا اس پر بیٹھ کر کوئی بات کر سکتے ہیں لیکن کیا ہوا، کیا ہو رہا ہے اس کا جواب یہ دیں گے۔

پانی کے حالات آپ کے سامنے ہے، پانی کا جو پریشر ہے یا جو اکٹھا ہونا ساون میں سیلاب آ جانا ہے یہ تمام کلائمیٹ چینج کے ایشوز ہیں جسے پاکستان فیس کر رہا ہے، پاکستان اس میں سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اس پر کوئی جماعت سیاست شروع کرے اور اپنی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے کسی نے کسی جماعت کو نہیں روکا تھا کہ آپ ڈیم نہ بنائیں، ہم مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بات چیتپانیپی ٹی آئیپیپلز پارٹیدانیال چوہدریمسئلے
Previous Post

مریم نوا ز مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں، رانا ثنا اللہ

Next Post

میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا میئر کراچی چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ ، کامران ٹیسوری

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
کامران ٹیسوری

میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا میئر کراچی چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ ، کامران ٹیسوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading