سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک جعلی پوسٹ نے صارفین کو پریشان کر دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق اگر کوئی شخص ایک ہی موبائل فون میں پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرے گا تو اس کا فون بلاک کر دیا جائے گا۔
پی ٹی اے نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اس نوعیت کا کوئی ضابطہ یا فیصلہ موجود نہیں ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق یہ افواہ ایک جعلی پریس ریلیز کے ذریعے پھیلائی گئی جس پر پی ٹی اے کا لوگو بھی استعمال کیا گیا تھا، لیکن یہ مکمل طور پر گمراہ کن اور غلط ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری کردہ اطلاعات پر انحصار کریں۔









