بیجنگ (نیوز ڈیسک) پانچویں چائنا تبت ٹورازم اینڈ کلچر انٹرنیشنل ایکسپو کا کلیدی فورم لہاسا میں منعقد ہوا۔چینی میڈ یا کے مطا بق کلیدی فورم میں منگولیا کے قدرتی ماحول اور سیاحت کے وزیر بتولجی باترڈن نے کہا کہ تبت ثقافتی اور سیاحتی وسائل سے مالامال ہے ،
انہوں نے تعاون کے مواقع میں اضافے کی امید کا اظہار کیا ۔ موجودہ تبت ایکسپو میں جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سات ارکان لہاسا آئے اور وہ اس تقریب کے ذریعے ثقافت کے شعبوں میں دوستانہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں ۔
چین میں وانواتو کے سفیر نے کہا کہ انکا پہلا تاثر یہ ہے کہ تبتی مقامی لوگ بہت پر خلوص اور مہمان نواز ہیں۔ ان کے خیال میں تبتی لوگوں کی زندگی میں بہت بہتری آئی ہے۔









