• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
جماعت اسلامی

پانامالیکس کیس میں سابق وزیراعظم کیخلاف عدالت کا نامکمل فیصلہ ہے، سراج الحق

News Editor by News Editor
جون 9, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کا ناسور دیمک کی طرح ملک کو کھا رہا ہے اور معاشی تباہی کی اصل وجہ ہے،موجودہ اور ماضی کی حکومتیں کرپشن روکنے میں مکمل ناکام ہوئی ہیں،

سرکاری خزانے اور ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے، وسائل پر دو فیصد اشرافیہ قابض ہے،جماعت اسلامی پاناما لیکس میں ملوث 436افراد کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے، پانامالیکس کیس میں سابق وزیراعظم کے خلاف عدالت کا نامکمل فیصلہ ہے، عالمی سکینڈل میں جن افراد کے نام آئے، سب کو پوچھا جانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا اور صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ ہماری پہلے دن سے ایک ہی استدعا ہے کہ احتساب سلیکٹڈ نہیں بلکہ سب کا ہو، ہم 4 سال سے کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دیتے رہے ہیں۔

عدالت ہم سے پوچھتی ہے متعلقہ اداروں میں پانامہ لیکس میں ملوث افراد کے خلاف درخواستیں کیوں نہ دیں، مگر سوال یہ ہے کہ جب کیس عدالت میں زیر سماعت ہے تو پھر متعلقہ اداروں میں درخواستیں کیسے دی جا سکتی ہیں، احتساب کے اداروں کو بذات خود تمام افراد سے پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔

436افراد کے خلاف الگ الگ درخواستیں متعلقہ اداروں میں دینے کا مطلب یہ ہے کہ شاید فیصلوں کے آنے میں 436 سال ہی لگ جائیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ 23کروڑ عوام کے حق کے لیے کھٹکھٹایا ہے، چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اپنا فرض پورا کرے۔

امید ہے قوم کو انصاف ملے گا اور اس دفعہ بھی پانامہ لیکس کیس کے لیے ایک جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔امیر جماعت نے سوال اٹھایا کہ قوم کو بتایا جائے ملک میں احتساب کے ادارے کیا کر رہے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ احتساب کے ادارے ہی قابل احتساب ہیں، نیب، ایف آئی اے ہو یا اینٹی کرپشن سب حکومت کی جیب کی گھڑی ثابت ہوئے ہیں۔ احتساب کے نام پر مذاق ہو رہا ہے، حکومت میں آنے والے افراد کے تمام کیس بند ہوجاتے ہیں، اپوزیشن کے خلاف تمام ادارے تیز ہو جاتے ہیں۔

احتساب کے اداروں نے اگر کسی ایک شخص کو بھی سزا دی ہے تو بتایا جائے۔ عوام کے پیسے پر چلنے والے ادارے کرپشن پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پٹیشن کے قابل سماعت ہونے کا مطلب ہی یہ ہے کہ عدالت نے ہماری استدعا مان لی۔ انھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس بنچ کے دو ججز چیف جسٹس بنے مگر انہوں نے کچھ نہ کیا۔ کرپشن کے کینسر کے خلاف جدو جہد ہر ایک پر لازم ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پانامالیکس کیسسابق وزیراعظمسراج الحقعدالتنامکمل فیصلہ
Previous Post

وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے لیے 14ہزار 6ارب روپے مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دی

Next Post

چین کا پا کستان سمیت دیگر مما لک کے ساتھ صحرا ئیت کی روک تھام بارے کام

News Editor

News Editor

Next Post
صحرا ئیت کی روک تھام بارے

چین کا پا کستان سمیت دیگر مما لک کے ساتھ صحرا ئیت کی روک تھام بارے کام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading