• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
رانا ثنااللہ

پائیدار ترقی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے، رانا ثنااللہ

News Editor by News Editor
مئی 1, 2023
in پاکستان
0 0
0

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ وصوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن اسی سال ہوں گے،

جب بھی انتخابات ہوئے ڈٹ کر حصہ لیں اورتگڑے ہوکر سیاست بھی کریں گے جس کے بعد نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھرشاندار ملکی تعمیر و ترقی کا سفر شروع کیا جا ئے گا،پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھایا،سمجھ سے بالاتر ہے کہ دہشت گردوں کو واپسی کا راستہ کیوں دیا گیا،

جن لوگوں نے کلاشنکوف چلانے کے سوا ساری عمر کوئی کام نہیں کیا انہیں عمران خان کی قیادت میں کے پی کے حکومت نے واپس بلاکر کہا کہ آجائیں اور یہاں شریف شہری بن کر رہیں جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے،محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا گیاجبکہ موجودہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں کیونکہ اپنے چار سالہ دور حکومت میں ان لوگوں نے جان بوجھ کرسستی ایل این جی درآمد نہ کی،

2018 میں ایک سازش کے تحت عمران خان کو مسلط کیا گیااور اب آڈیو لیکس نے بابا رحمتے جو اصل میں بابا زحمتے ثابت ہوئے کا کردار بے نقاب کردیاجبکہ سوچنے کی بات ہے کہ اگر اب اس خاندان کا یہ کردار ہے کہ وہ ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ روپے لیکر لوگوں کو پی ٹی آئی کی ٹکٹیں لیکر دے رہا ہے توجب یہ منصب پر تھا تو تب کیا کچھ کرتا ہوگااور کروڑوں کا ٹکٹ لیکر جب لوگ آئیں گے تو وہ فرح گوگی کی طرح کرپشن نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے۔

وہ اتوار کی رات گئے اپنے حلقہ نیابت ٹھیکریوالہ فیصل آبادمیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے اورمہذب معاشروں میں قانون کی حکمرانی اور اقدار کی پاسداری ہوتی ہے جبکہ ملک میں تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سہرا مسلم لیگ(ن) کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کل تک سیاسی مخالفین کوکہتا تھا کہ تمہیں گلیوں میں گھسیٹوں گا اب کبھی کہتا ہے کہ الیکشن کرواو، کبھی کہتا ہے کہ ہمارے استعفے واپس کرکے ہمیں اسمبلیوں میں واپس آنے دو، پہلے کہتا تھا کہ مذاکرات نہیں کروں گا اب مذاکرات کیلئے ترلے کر رہا ہے، یہ فتنہ ایک دن ایک بات کرتا ہے اور اگلے دن کوئی اور بات کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے باعث پنجاب میں دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوچکا ہے جس کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں بجلی کے کئی نئے کارخانے لگائے لیکن فتنہ خان نے ایک بھی نیا کارخانہ نہیں لگایا، ہم نے طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور اگراب کسی جگہ تھوڑی بہت لوڈ مینجمنٹ ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ بجلی بنانے کے کارخانے نہیں ہیں بلکہ اس کی وجہ گیس اور فرنس آئل کی کمی ہے جس کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام برادریوں اور دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں منتخب کرکے عوامی خدمت کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں عمران خان نیازی نے دھرنا دیاجس کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ایک سال لیٹ ہوااور ملکی ترقی متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت بھی فتنہ ایک ہی بات کہتا تھا نواز شریف کو وزیراعظم ہاس سے باہر نکالوں گاتاہم بعدازاں سانحہ آرمی پبلک سکول کیوجہ سے اس نے دھرنا ختم کیا۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اگلے ہی روز نواز شریف نے عمران خان سے رابطہ کیااور عمران خان کو دہشت گردی کے معاملے میں ساتھ چلنے کی دعوت دی جبکہ ہماری حکومت نے دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے طالبان کو واپس بلایالیکن اللہ کے کرم سے پنجاب میں دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013-14میں لوگ پاکستان نہیں آتے تھے بلکہ کاروباری لوگ کہتے تھے دبئی میں آکر ہم سے ڈیل کریں مگر پھر ایسا ہوا کہ 2018میں پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا تھالیکن پھر2018 میں سازش کرکے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نااہل کردیا گیااوربابا رحمتے پوری قوم کیلئے بابا زحمتے بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے بدلے ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ کا مطالبہ کیاجارہا ہے اور بابا رحمتے آج ایک عام آدمی کی طرح ہے لیکن جب یہ طاقت میں تھا تو کیا کرتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کوئی کام نہیں کیابلکہ صرف گالی کلچر کو متعارف کروایااس کے برعکس ہم نے فیصل آباد میں دل اور ایشیا کا سب سے بڑا چلڈرن ہسپتال بنایا، ہمارے دور میں سڑکیں اور ایکسپریس وے بنیں مگرعمران خان بتائے اس نے اپنے دور حکومت میں کیا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیااور ان تمام لوگوں نے فتنہ صفت عمران خان کو اقتدار میں بٹھایالیکن اس آدمی نے اسمبلی میں ہم سے کبھی سلام دعا نہیں کی، شہباز شریف نے اسکو کہا ملک کے حالات ٹھیک نہیں مل کر کچھ کرتے ہیں لیکن اس نے گالیاں نکالنا شروع کردیں اور کہا کہ میں چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا حالانکہ سب سے بڑا چور یہ خود ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پلوامہ معاملے میں آصف غفور نے کہا کہ ہم نے بریفنگ دینی ہے جس پر ساری اپوزیشن وہاں پر اکٹھی ہوئی مگریہ وہاں نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ساری مقبولیت صرف سوشل میڈیا پر ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلایا گیا ہے لہٰذا اگر عوام نے اسکو مسترد نہ کیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا کیونکہ ہٹلر بھی بڑی اچھی تقاریر کرتا تھا مگر قوم کو حادثے سے دوچار کروا گیا،یہ شخص سمجھتا ہے کہ میں صرف میں ہوں،وزیر آباد والے واقعہ میں ملوث شخص انہوں نے ہی پکڑا جس کے موبائل فون سے چار سو کے لگ بھگ کلپ ملے،اگر وزیر داخلہ و دیگر ملوث ہوتے تو کیا وہ ایک دن پہلے بیس ہزار کاموبائل فون خریدتا،اگر کوئی مذہبی جنونی اسکو اب کچھ کردے تو یہ میرا نام لے لیتا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ ان کا الیکشن سب سے زیادہ مشکل ہوگا کیونکہ یہ میرے خلاف سب سے زیادہ زور لگائے گا لیکن جو آدمی مخالفین سے بات نہ کرے جمہوریت میں اسکی کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ہی میرا الیکشن لڑنا ہے اور نوجوانوں کو سمجھنا چاہیے اوراگرعوام نے اسکو مسترد نہ کیا تو اس نے قوم کو ورغلائے رکھنا ہے۔انہوں نے ماضی کی طرح آئندہ بھی حلقہ میں شاندار تعمیراتی و ترقیاتی کام کروانے کا اعلان کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پائیدار ترقیرانا ثنااللہسیاسیمعاشی استحکام
Previous Post

جنرل باجوہ، ثاقب نثار سمیت سب کے مفادات آپس میں جڑے ہیں، جاوید لطیف

Next Post

کامران ٹیسوری کی سندھ اور نیویارک کو جڑواں سٹیٹ قرار دینے کی تجویز

News Editor

News Editor

Next Post
کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری کی سندھ اور نیویارک کو جڑواں سٹیٹ قرار دینے کی تجویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading