امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی خبر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور انسٹاگرام کے تمام پرانے ریکارڈز توڑ ڈالے۔
ٹیلر سوئفٹ نے مشہور فٹبالر ٹریوس کیلسی کے ساتھ اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ صرف چھ گھنٹوں میں یہ پوسٹ ایک ملین سے زیادہ مرتبہ ری پوسٹ کی گئی، جو انسٹاگرام کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اس کے علاوہ پوسٹ کو 29 ملین سے زائد لائکس بھی ملے، جس نے اسے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ سوشل میڈیا ماہرین کے مطابق یہ کامیابی انسٹاگرام کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔









