• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
ٹرمپ

ٹیرف غنڈہ گردی کو روکنے کے لئے عالمی یکجہتی و تعاون ناگزیر ہے, چینی میڈ یا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جولائی 14, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو کو ارسال کئے گئے خطوط میں یکم اگست سے مذکورہ دونوں ممالک سے امریکا کو برآمد کی جانے والی اشیاء پر 30 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔یوں امریکا کےاہم عالمی تجارتی "شراکت داروں” کے سر پر ٹیرف کی تلوار لٹکا دی گئی۔

اب تک، امریکا کی جانب سے برازیل پر 50فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی گئی، جو کہ تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے. جنوب مشرقی ایشیائی ممالک، جو امریکہ کی سپلائی چین میں اہم شراکت دار ہیں، ان پر بھی بھاری ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ جہاں تک امریکا کے نام نہاد "اتحادیوں” کا تعلق ہے، ٹرمپ نے ان پر ایک فیصد کی نرمی بھی اختیار نہیں کی۔ جاپان اور جنوبی کوریا پر 25 فیصد، میکسیکو اور یورپی یونین پر 2 اپریل کو اعلان کردہ 25 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد تک جبکہ کینیڈا پر براہ راست 35 فیصد تک محصولات عائد کیے جا رہے ہیں۔

بڑھتی ہوئی تجارتی غنڈہ گردی عالمی تجارتی نظام کو کھائی میں دھکیل رہی ہے۔ "تجارتی خسارے” کے نام پر امریکا نے محصولات کو دوسروں پر اندھا دھند حملہ کرنے کی "سیاسی چھڑی” میں تبدیل کر دیا ہے ،جس کی مختلف ممالک کی جانب سے شدید مذمت اور مخالفت کی گئی ہے۔ برازیل نے واضح کیا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ مساوی جوابی اقدامات کرے گا۔ جاپان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی سر نہیں جھکائےگا۔ فرانسسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی، جس میں ضرورت پڑنے پر متناسب جوابی اقدامات بھی شامل ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ نے اس سے بڑھ کر واضح کیا ہے کہ امریکا کے خلاف "فوری جوابی اقدامات کیے جانے چاہئیں”۔

ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے ، چین نے امریکا کی ٹیرف دھمکی کے سامنے فوری جوابی اقدامات اٹھا کر بین الاقوامی قواعد و ضوابط کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھا ، اور امریکا کو 90 دنوں تک نام نہاد "مساوی ٹیرف” کی معطلی کا اعلان کرنے پر مجبور کیا ، تاکہ دوسرے ممالک کو جواب دینے میں زیادہ وقت اور گنجائش مل سکے۔ چین کی اخلاقی ذمہ داری اور "آخر تک لڑنے "کےعملی اقدامات نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیا ہے کہ غنڈہ گردی کے سامنے جھک جانے سے عزت نہیں ملتی اور دوسروں پر انحصار صرف گہرے استحصال کا باعث بنے گا۔ غنڈہ گردی کی محض مذمت کافی نہیں ہے، اور صرف یکجہتی اور تعاون ہی تجارتی غنڈہ گردی کو روک سکتا ہے.

چینی صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ ترقی کھلےپن سے ہوتی ہے جبکہ بندش پسماندگی کا باعث بنتی ہے۔ اس سال کے آغاز سے ہی چین نے یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کے خلاف واضح موقف اختیار کرنا جاری رکھا ہے اور اعلیٰ معیار کی اصلاحات اور کھلے پن کے ساتھ "گلوبل ساؤتھ” میں یکجہتی، تعاون اور خود انحصاری کو فروغ دیا ہے۔

چین نے غریب ترین ممالک اور پورے افریقہ کو 100 فیصد زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ فراہم کرنے کی پہل کی ہے، چین-آسیان فری ٹریڈ ایریا (سی اے ایف ٹی اے) 3.0 مذاکرات کو مکمل کیا ہے، آسیان-چین-جی سی سی سربراہ اجلاس میں بین العلاقائی تعاون کا ایک نیا ماڈل تیار کیا ہے، اور "آزاد تجارت کے زیادہ سے زیادہ تحفظ” کے لئے عملی اقدامات کے ساتھ مشترکہ مارکیٹ کو وسعت دی ہے.یہ "اعلی معیار کے علاقائی آزاد تجارتی نیٹ ورک” کی تعمیر کے ذریعے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک عقلمندا قدام ہے۔

تاریخ نے بار بار ثابت کیاہے کہ یکطرفہ غنڈہ گردی کا سلسلہ آخر کار مجرم کا گلا گھونٹ دے گا۔ ٹرمپ کا ٹیرف دیکھنے میں خوفناک لگتا ہے، لیکن اس سے پیدا ہونے والی افراتفری کی قیمت بالآخر امریکی صارفین ہی کو مجبوراً ادا کرنی پڑے گی۔ مثال کے طور پر، برازیل اور میکسیکو کے خلاف امریکا کی طرف سے اعلان کردہ محصولات کے خطرے کو ہی لے لیں: امریکا اپنی کافی کی کھپت کے ایک تہائی اور نصف سے زیادہ اورنج جوس کے لئے برازیل کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے.

برازیل پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا مطلب ہے کہ روزمرہ کی ضروریات کی قیمتوں میں تیز ی سے اضافہ ہوگا۔ اسی طرح امریکی مارکیٹ اپنے تازہ ٹماٹر کا 72 فیصد درآمد کرتی ہے جن میں سے 90 فیصد میکسیکو سے آتا ہے۔ اگر امریکہ اور میکسیکو کے درمیان ٹماٹر کی درآمدات کا معاہدہ ختم ہونے کی وجہ سے 17 فیصد ٹیرف نافذ ہوتا ہے تو اس سے نہ صرف امریکی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوگا بلکہ امریکہ میں تقریباً 47 ہزار متعلقہ ملازمتوں کے نقصان کا بھی خدشہ بڑھ جائے گا۔

"ٹیرف” اصل میں ایک غیر جانبدار محصولاتی آلہ ہے ، لیکن اب اسے بالادستی نے عالمی معیشت اور تجارت کو تباہ کرنے کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔ جب تجارت سیاسی جبر کے لیے سودے بازی کا ذریعہ بن جاتی ہے تو دنیا بھر کے ممالک کو یہ جاننا چاہیے کہ اگر وہ انتظار کرتے ، ہچکچاتے ، یا فرمانبرداری کے ذریعے بقا کا تصور کرتے .

یا آپس میں شک کرکے تقسیم ہو جاتے ہیں، تو بالادستی کا آہنی پردہ آخر کار دنیا کے ہر کونے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ صرف واضح اتفاق رائے اور یکجہتی و تعاون کو تلوار کے طور پر مضبوط بنانے سے ہی تمام ممالک مشترکہ مفادات کا دفاع کرتے ہوئے قوائد و ضوابط اورمشترکہ کامیابیوں پر مبنی عالمی تجارتی مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ٹرمپ
Previous Post

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں  سالگرہ کی یادگاری   تقریب کی کوریج کے لیے ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کا خیر مقدم

Next Post

زائرین کی سہولت کیلئے ایران، عراق اور پاکستان میں نیا سفری نظام متعارف

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post

زائرین کی سہولت کیلئے ایران، عراق اور پاکستان میں نیا سفری نظام متعارف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading