راولپنڈی اور مظفرگڑھ میں محکمہ وائلڈ لائف نے معروف ٹک ٹاکر شہزاد عرف ویلا منڈا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ گزشتہ روز خرگوش کے ناجائز شکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وائلڈ لائف حکام نے فوری ایکشن لیا اور سہولت کار کو گرفتار کر کے 85 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
آج مظفرگڑھ میں مزید کارروائی کرتے ہوئے ویلا منڈا پر 1 لاکھ 21 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس طرح دونوں شہروں میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔








