ٹریفک مسائل

ٹریفک مسائل ،لاہور دنیا میں 144 ویں نمبر پر آگیا

لاہور(نمائندہ خصوصی )صوبائی دارلحکومت لاہور ٹریفک مسائل کے باعث دنیا میں 144 ویں نمبر پر آگیا۔ ٹریفک سروے رپورٹ کے مطابق سنگین ٹریفک مسائل سے پنجاب میں سالانہ 450 ارب روپے کا معاشی نقصان ہورہا ہے،لاہور شہرمیں پیک آورز کے د وران ایوریج اسپیڈ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم ہے۔

ٹریفک مسائل کے باعث پیٹرول کی مد میں عوام کی جیبوں پر بوجھ مزید بڑھ گیا،سالانہ ٹریفک مسائل کے سبب 5 لاکھ ٹن کاربن کی پیداوار، فضا کو زہریلا بنارہی ہے۔ٹریفک سروے رپورٹ کےمطابق پنجاب میں35فیصدفضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ قراردیاگیا،رجسٹرڈ وہیکلزمیں سالانہ 12فیصد اضافہ،مزید ٹریفک مسائل جنم دینے لگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں