ٹرمپ

ٹرمپ کی سابقہ بہو کو چھاتی کے سرطان کی تشخیص

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو وینیسا ٹرمپ کو چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 48 سالہ وینیسا ٹرمپ نے ایک پیغام میں کہا کہ انہیں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ علاج کی تیاری کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ڈاکٹروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں میرا میڈیکل پروسیجر کیا۔وینیسا ٹرمپ کی بیٹی کائی ٹرمپ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے مضبوط شخصیت جسے وہ جانتی ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بھی اپنی سابقہ بھاوج وینیسا ٹرمپ کے لیے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نیک خواہشات اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں