لبنانی صدر

ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)لبنان کے صدر جوزف عون اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر سرکاری دورے کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ کسی بھی لبنانی سربراہِ مملکت کا 2009 کے بعد واشنگٹن کا پہلا دورہ ہے

اس سے قبل لبنان کے سابق صدر میشل سلیمان نے اس وقت کے امریکی صدر اوباما سے ملاقات کیلئے واشنگٹن کا دورہ کیا تھا۔لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنانی صدر اور خاتون اول کا استقبال امریکی محکمہ خارجہ کے پروٹوکول حکام، بیس کمانڈر، امریکا میں لبنان کی سفیر اور دیگر لبنانی سفارتی عملے نے کیا۔

صدر جوزف عون امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جبکہ منگل کو وائٹ ہاﺅ س میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کریں گے، دورے کے دوران امریکی سینیٹرز اور حکومتی حکام کے ساتھ مزید ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں