غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر فریقین کے درمیان بات چیت تیز ہوگئی ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کا وفد، جس کی قیادت خالد الحیا کر رہے ہیں، مصر کے دارالحکومت پہنچ چکا ہے۔ یہ وہی رہنما ہیں جنہیں اسرائیل نے چند روز قبل دوحہ میں نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں فریقین پر زور دیا ہے کہ غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس امن منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں برسوں سے جاری کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق امن منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے محدود انخلا پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مذاکرات میں 20 زندہ یرغمالیوں اور 28 یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی بھی شامل ہے۔
حماس کے نمائندوں نے قاہرہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’جنگ بندی، فوجی انخلا اور قیدیوں کے تبادلے‘‘ کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کی بڑی تعداد میں رہائی پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بین یامین نیتن یاہو کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں بھی کشیدگی دیکھی گئی، جب ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ’’انتہائی منفی‘‘ رویہ ترک کرنے کا مشورہ دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق قاہرہ مذاکرات مشرقِ وسطیٰ کے امن عمل میں ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہو سکتے ہیں، اگر فریقین ابتدائی مرحلے میں عملی پیش رفت کرنے میں کامیاب ہو گئے۔










Been checking out 188betwin for the latest scores and betting tips. Pretty helpful stuff, especially if you’re trying to up your game. Good luck! More here: 188betwin
Easy login for Happy Ace Casino. Pretty straightforward. Good if you forget the main address: happyacecasinologin