سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکی مداخلت کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے بروقت اقدامات نہ کیے ہوتے تو خطے میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔
ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کو سختی سے وارننگ دی تھی کہ اگر جنگ نہ رکی تو امریکا دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔
ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ حالیہ کشیدگی میں پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے، اور ان کی ثالثی نے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔ اس بیان کے بعد بھارت کی جانب سے کیے گئے "آپریشن سندور” کے کامیابی کے دعوے پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ نے بھارتی طیاروں کے گرنے اور امریکی مداخلت کی بات کی ہو، اس سے قبل بھی وہ اپنے خطابات میں اس مؤقف کا اظہار کرچکے ہیں، جس سے بھارت کو سفارتی سطح پر خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔