امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے سوا تمام ممالک پر ٹیرف 90 دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے پاکستان سمیت وہ ممالک مستفید ہوں گے جنہوں نے امریکہ کے جواب میں اضافی ٹیرف نہیں لگایا۔
ٹرمپ نے چین پر ٹیرف کی شرح 125 فیصد تک بڑھا دی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین پر یہ اضافی ٹیرف فوراً نافذ العمل ہوگا، اور اس سے چین کو یہ پیغام جائے گا کہ دھوکا دینا اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 75 سے زائد ممالک نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، اور 90 دن کے دوران ان ممالک پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رکھا جائے گا۔