واشنگٹن: دنیا کے سب سے دولت مند شخص ایلون مسک کو صرف 24 گھنٹوں میں 27 ارب ڈالر کا زبردست جھٹکا لگا، جب ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز 14 فیصد نیچے گر گئے۔
یہ مالی بحران اس وقت آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ایک سخت عوامی تنازع شدت اختیار کر گیا۔ ٹرمپ نے مسک کی کمپنیوں کو دیے گئے سرکاری معاہدے ختم کرنے کی دھمکی دی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوا اور ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 150 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اگرچہ دن کے اختتام پر ٹیسلا کے شیئرز میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی اور آفٹر مارکیٹ میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا، لیکن بنیادی مالی نقصان نے مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔
فوربز کی "ریئل ٹائم بلینیئر لسٹ” کے مطابق، ایلون مسک اب بھی 388 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر ترین فرد ہیں۔ ان کے بعد مارک زکربرگ کا نمبر آتا ہے جن کی دولت 236 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت کا تخمینہ 5.4 ارب ڈالر ہے اور وہ فوربز کی عالمی فہرست میں 689ویں نمبر پر موجود ہیں۔