• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
لین جیئن

ٹرمپ اگلی چال کیا چلے گا؟

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 7, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)1971 کے موسم گرما میں، اس وقت کے امریکی سیکریٹری خزانہ جان کونالی نے صدر نکسن کو امریکہ کی خارجہ اور تجارتی پالیسی کو بڑے پیمانے پر ایڈجسٹ کرنے کی پالیسی "نکسن شاک” شروع کرنے پر راضی کیا، جس کا مقصد "عالمی معاشی نظام کے کنٹرولڈ انہدام” کو یقینی بنا کر امریکی بالادستی کو مزید پھیلانا تھا۔ٕٕ

نکسن شاک کا اثر یورپ پر خاصا تباہ کن رہا، جس نے وال اسٹریٹ کی پابندیوں کو توڑ کر مالیاتی دور کا آغاز کیا اور نیو لبرل ازم اور گلوبلائزیشن کو جنم دیا۔ تاہم، 2008 کے مالیاتی بحران نے اس نظام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
اسی طرح، "توڑ کر بنانے پر مبنی” نکسن شاک کی کامیابی ٹرمپ کے ورژن کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہے، لیکن یہ ایک سچائی ضرور ظاہر کرتی ہے:

امریکی حکمران طبقے کے مفادات اکثر امریکی عوام بلکہ پوری دنیا کی فلاح و بہبود کے برعکس ہوتے ہیں۔ نکسن کے ایک مشیر نے اسے خوب بیان کیا: "منصفانہ ثالث کے طور پر مارکیٹ کی تصویر کشی کرنا پرکشش ہے، لیکن جب عالمی نظام کے استحکام کی ضرورت اور قومی پالیسی کی خودمختاری کے درمیان ٹکراؤ ہو، تو امریکہ سمیت کئی ممالک قومی پالیسی کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔”

تاریخ خود کو دہراتی نہیں، لیکن ہم آہنگ ضرور ہوتی ہے۔ ٹرمپ شاک کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر محسوس کیا کہ چین جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے عروج نے اس کے قائم کردہ عالمی آزاد تجارتی نظام اور گلوبلائزیشن کو اس کی عالمی معاشی بالادستی کے لیے خطرہ بنا دیا ہے۔ لہٰذا، وہ ایک بار پھر "کنٹرولڈ انہدام” کی بھاری قیمت اٹھانے کو تیار ہے۔ آخر، خطرہ تو پوری دنیا کا ہے، اور اگر کنٹرول سے باہر ہو بھی گیا تو کیا ہوگا؟ ٹرمپ کے ووٹر تو امریکہ میں ہیں، کون پرواہ کرتا ہے! ظاہر ہے، اگر ٹرمپ شاک کامیاب ہوا، تو گلوبلائزیشن کو زبردست دھچکا لگے گا، اور دنیا دو کیمپوں میں بٹ سکتی ہے: ایک طرف امریکہ اور اس کے اتحادی، اور دوسری طرف ابھرتی ہوئی معیشتیں۔

ٹریڈ وار کا آغاز ہو چکا ہے، جوابی کارروائیوں اور احتجاج کی آندھی بھی آ پہنچی ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے گولف کھیل کر بظاہر اپنی بے فکری دکھانے کی کوشش کی، لیکن یہ طوفان انتہائی خطرناک ہے اور یہ ٹرمپ کی سیاسی زندگی کا فیصلہ کرے گا۔ اگلی چال ٹرمپ کیسے چلتا ہے، پوری دنیا اسے دیکھ رہی ہے۔
میرا خیال ہے کہ قلیل مدتی طور پر، امریکہ کی ٹیرف پالیسی سخت رویہ اپناتی رہے گی، لیکن اندرونی عملیت پسندوں کے بفرنگ رول کے پیش نظر مکمل تصادم سے بچا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں اتحادیوں کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات ہوں گے، جس میں کچھ ٹیرف چھوٹ کے بدلے مارکیٹ کھولنے کے وعدے لیے جائیں گے۔ درمیانی مدت میں، پالیسی دو راستوں پر تقسیم ہو سکتی ہے: ایک طرف چین جیسے اسٹریٹجک حریفوں پر سخت ٹیرف، اور دوسری طرف اتحادیوں کے ساتھ لچکدار مذاکرات، بشمول G7 ممالک کے ساتھ "فرینڈ شورنگ” سپلائی چین اتحاد بنانا۔ حال ہی میں ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر امریکہ-یورپ زیرو ٹیرف فری ٹریڈ زون کا مشورہ دیا، جو ٹرمپ ٹیم کے پلان بی میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ طویل مدت میں، یہ امریکہ کی کامیابی پر منحصر ہوگا کہ وہ نئے تجارتی اصولوں کا نظام بنا سکتا ہے یا نہیں۔

ٹیرف کا استعمال "بحران کے ردعمل” سے "ساختی ڈیزائن” کی طرف منتقل ہو سکتا ہے، جیسے کچھ ٹیرف کو قانون بنا کر قومی سلامتی پر مبنی تجارتی پالیسی تشکیل دینا۔ ساتھ ہی، کثیرالجہتی اصولوں کی تشکیل نو کا عمل شروع ہوگا۔ اگر WTO میں امریکہ کے مفادات کے مطابق اصلاحات نہ ہوئیں، تو وہ "منی ملٹی لیٹرل معاہدوں” کی طرف مائل ہو سکتا ہے، جس میں ٹیرف کو "جیوپولیٹیکل مخالف ممالک” کےلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

کیا ٹرمپ شاک کامیاب ہوگا؟ مشکل ہے! حالیہ ٹیرف پالیسی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ، مہنگائی کے دباؤ، اور امریکی کمپنیوں کو سپلائی چین کے مسائل اور بڑھتی ہوئی لاگت کا سامنا ہے۔ یہ ٹیرف جنگ امریکہ کی معیشت کو شدید نقصان پہنچانے کے ساتھ اندرونی تنازعات کو بڑھا سکتی ہے۔ ساتھ ہی، اتحادی تعلقات میں کشیدگی، ٹرانس ایٹلانٹک اتحاد کی کمزوری، اور BRICS ممالک کی ڈالر سے دوری بڑھ سکتی ہے، جس سے کثیر قطبی نظام کو تقویت ملے گی اور امریکہ بین الاقوامی سطح پر تنہا ہو جائے گا۔

ٹرمپ کا مونرو ازم آخرکار امریکہ کو بالکل تنہا کر دے گا: جب کوئی چائے پلانے والا بھی نہ بچے، تو پھر "میں بادشاہ ہوں” کہنے کا کوئی حق نہیں رہتا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ٹرمپ
Previous Post

چین کا غیر ملکی زرمبادلہ  16 ماہ  سے  مسلسل 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ پر مستحکم 

Next Post

امریکا کے نام نہاد " ریسیپروکل ٹیرف "کو  یقیناً عالمی برادری کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
لین جیئن

امریکا کے نام نہاد " ریسیپروکل ٹیرف "کو  یقیناً عالمی برادری کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading