راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی، لیکن میچ سے پہلے ٹاس کا لمحہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ٹاس کے دوران جب بابر اعظم سنجیدہ موڈ میں کھڑے تھے، تو اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ہنسی مذاق کا موڈ اپنایا۔ انہوں نے بابر کے گال چٹکی سے پکڑ کر مسکرانے کو کہا، جس پر موقع پر موجود لوگ ہنس پڑے۔
پریزنٹر کے سوال پر بابر اعظم نے مختصر جواب دیا، "دیں گے انشااللہ”، جس پر شاداب نے مسکراتے ہوئے ٹرافی جیتنے کی امید باندھ لی۔
میچ میں اسلام آباد کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ زلمی کے بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔ بابر اعظم بھی صرف 1 رن پر آؤٹ ہو گئے۔
پشاور زلمی دو میچز میں مسلسل شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔