کراچی (کامرس ڈیسک)وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے میزان بینک کیAAA/A-1+ ریٹنگ برقرار رکھی ہے۔
ٹرپل اے (AAA)ریٹنگ نہ ہونے کے برابررسک فیکٹر اور حکومتِ پاکستان کے رسک فری قرض کے مقابلے میں تھوڑی زائد ہونے کے ساتھ درمیانی سے طویل المدّتی درجہ بندی میں اعلیٰ ترین کریڈٹ کوالٹی کا ظاہرکرتی ہے۔ اے ون پلس (A-1+)قلیل المدّتی درجہ بندی میں بروقت ادائیگی کے اعلیٰ ترین اعتماد کو ظاہر کرتی ہے قلیل المدّتی لیکویڈیٹی، اندرونی آپریٹنگ عوامل سمیت فنڈز کے متبادل ذرائع تک رسائی بہترین اور سیفٹی ریٹنگ ہے.
جوکہ حکومتِ پاکستان کے خطرے سے پاک قلیل المدّتی ذمہ داریوں سے تھوڑا نیچے ہے۔ وی آئی ایس نے میزان بینک کے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں استحکام کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی بینکاری کے مجموعہ بیسل 3کمپلائنٹ ٹائر 1ٹائر 2سکوک (سکوک 3،سکوک4) کی بھی بالترتیب ڈبل اے پلس (AA+)اور ٹرپل اے (AAA) ریٹنگ برقرار رکھی ہے۔ تفویض کردہ درجہ بندی کا آئوٹ لک مستحکم ہے۔بینک کو یہ ریٹنگ 29جون2022کو تفویض کی گئی تھی۔
میزان بینک کو تفویض کردہ ریٹنگ بینک کی مضبوط مارکیٹ پوزیشن اور فرنچائز کو ظاہر کرتی ہے۔ میزان بینک پاکستان کا پہلااور سب سے بڑا اسلامی کمرشل بینک ہے۔میزان بینک نے 23مارچ تک 7.60فیصد مارکیٹ شیئرز اور 8.87فیصد ڈپازٹس کے لحاظ سے چوتھے بڑ ے اور فنانسنگ کے لحاظ سے تیسرے بڑے بینک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ملک کے 324شہروں میں 972برانچ نیٹ ورک کے ساتھ میزان بینک نے گزشتہ دہائی میں اپنے آپریشنز کو نمایاں طورپر بڑھایاہے۔
بینک کے بڑے شیئرہولڈرز میں نور فنانشل انوسٹمنٹ کمپنی (NFIC)، پاکستان کویت انوسٹمنٹ کمپنی (PKICL)اور اسلامی ترقیاتی بینک جدہ (IDB) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میزان بینک نے اثاثوں کی تقیسم اور ڈپازٹ کمپوزیشن میں قابلِ ذکراضافہ کیا ہے جس سے کاروباری اثاثوں اور ڈپازٹس میں مضبوط لیکویڈیٹی پروفائل کو برقرار رکھتے ہوئے مضبوط نمو کا مظاہرہ کیا ہے۔
فنانسنگ اور انوسٹمنٹ پورٹ فولیو بینک کا کلیدی اثاثہ بن گئے ہیں جو دسمبر 2021کے 72.4فیصد کے مقابلے میں مارچ 2023تک مجموعی اثاثوں کا 85.2فیصد تک پہنچ گئے ہیں ۔ بینک کے فنانسنگ ٹو ڈپازٹ تناسب (FDR)میںبھی اضافہ ہوا ہے جو کہ فنانسنگ سرگرمیوں کیلئے ڈپازٹس کو استعمال کرنے میں اس کی مضبوط پوزیشن کو ظاہرکرتی ہے۔ میزان بینک کا لیکویڈیٹی پروفائل مضبوط ہے ۔ لیکویڈیٹی کوریج ریشو(LCR)اور نیٹ اسٹیبل فنڈنگ ریشو(NSFR)اطمینان بخش ہے۔
اس کے علاوہ میزان بینک نے غیر فعال قرضوں کی موئثرمینجمنٹ اور اعلیٰ پروویژننگ کوریج کے ساتھ دیگر بینکوں کے مقابلے میں اثاثہ جات میں قابلِ ذکر اضافہ کیا ہے ہے۔ مارچ 2023تک بینک کی مجموعی انفیکشن شرح 1.47فیصد تھی جو کہ ملک کے بڑے بینکوں میں سب سے کم ہے۔ اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں حالیہ اضافے کے ساتھ، بلیو چپ کلائنٹس کے سامنے آنے کی وجہ سے میزان بینک ابھرتے ہوئے کریڈٹ رسک خدشات کو نیویگیٹ کرنے کی اچھی پوزیشن میں ہے۔
2022میں محتاط فراہمی کے باوجود وسیع پھیلائو اور اور اسط اثاثوں پر بہتر منافع (RoAA) کی وجہ سے میزان بینک کی مالیاتی کارکردگی قابلِ ستائش تھی ۔بینک نے اسپریڈ آمدنی میں نمایاں نمو حاصل کی جس کو زائد تعینات اثاثوں اور کم لاگت والے ڈپازٹس نے سپورٹ فراہم کی۔ فیس اور کمیشن کی آمدنی سے منافع میں مزید اضافہ ہوا۔ بڑے بینکو ں میں اوسط اثاثوں پرمنافع میزان بینک کا سب سے زائد تھا۔
میزان بینک کے مضبوط اثاثوں کے معیار کے اشاریے اور اعلیٰ پروویژننگ کوریج سے اضافی پروویژننگ کوریج کو محدود کرنے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں 2023میں بینک کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ میزان بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مقرر کردہ کم سے کم ڈپازٹ کی حدسے کافی زیادہ ایک مضبوط سرمائے کی مناسب حیثیت برقراررکھتے ہوئے ٹرپل اے ریٹنگ کے معیارکو پوراکیا ہے۔
بینک کے کیپٹلائزیشن بفرز کو مضبوط منافع اور کم ادائیگی کے تناسب کا تعاون حاصل ہے۔ امید ہے کہ میزان بینک کی کیپٹل ایڈوکیسی شرح (CAR) اطمینان بخش رہے گی ۔









