لاہور (شوبز رپورٹر) اداکارہ وینا ملک کی نئی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا‘ مختلف چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔چند دن پہلے وینا ملک نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی تھیں۔
ان تصاویر میں دونوں کا انداز اتنا دوستانہ تھا کہ یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ شخص وینا کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وینا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف کومبو لکھا، جس نے مداحوں کے درمیان قیاس آرائیوں کا ایک طوفان اٹھا دیا۔
بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ وینا کے ساتھ نظر آنے والا نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ ان کے منیجر صائم ایوب ہیں۔ تصاویر میں وینا اور صائم ایک کار میں بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جہاں دونوں کے درمیان فاصلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
وینا کے ہاتھ میں سرخ گلاب اور ایک گلدستہ بھی ہے، جو محبت کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وینا ملک بھی خبروں میں رہنے کا گر جانتی ہیں، اور دانستہ اس طرح کی حرکتیں کرتی ہیں تاکہ ان کا نام میڈیا میں رہے۔ اپنے نئے بوائے فرینڈ شہریار چوہدری کا نام بتاکر اس کا چہرہ چھپانا اور اب اپنے منیجر کے ساتھ قریبی تصاویر وائرل ہونے کے پیچھے بھی یہی مقصد ہے۔