انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نئی پالیسی کے تحت خواتین کی کرکٹ میں صرف بایولوجیکل خواتین کو کھیلنے کی اجازت دی ہے، جس کے بعد ٹرانس جینڈر کھلاڑی اب ویمنز کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
یہ فیصلہ برطانیہ کی عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے "خواتین” کی قانونی تعریف واضح کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کھیل کی شفافیت، کھلاڑیوں کی حفاظت اور مقابلے کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
ٹرانس جینڈر کھلاڑی اب صرف اوپن اور مکسڈ میچز میں شرکت کر سکیں گے۔ بورڈ نے واضح کیا کہ وہ اس فیصلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ تعاون کرے گا۔