پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں فتح حاصل کی۔
قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
پاکستانی بیٹرز منیبہ علی اور نتالیہ پرویز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 113 گیندوں پر 87 رنز اور 60 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، جبکہ جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نشرہ سندھو نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ فاطمہ ثناء، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے بالترتیب 35، 42 اور 24 رنز دے کر 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 9 اپریل کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔