ممبئی (شوبز ڈیسک)ویب سیریز میں غیرمناسب سین پر کاجول تنقید کی زد میں آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول نے کریئر کے 29برس گزرنے کے بعد سکرین پر غیر مناسب سین عکس بند نہ کروانے کی اپنی پالیسی کو توڑ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول نے 14جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم، ڈزنی پلس ہوٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والی نئی ویب سیریز دی ٹرائل میں پاکستانی اداکار علی خان کیساتھ بوس و کنار کے مناظر عکس بند کروائے ہیں۔غیر مناسب سین کریئر میں پہلی بار عکس بند کرونے پر مداح اداکارہ کاجول پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔









