• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
جولین پال اسانج

وکی لیکس کے بانی جولین پال اسانج ایک بار پھر عا لمی میڈ یا کی تو جہ کا مر کز بن گئے

News Editor by News Editor
جون 16, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0


واشنگٹن (نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں "وکی لیکس” ویب سائٹ کے بانی جولین پال اسانج ایک بار پھر شہ سرخیوں میں آ گئے ہیں۔ برطانوی ہائی کورٹ نے اس حوالے سے عوامی سماعت کی کہ آیا اسانج کو امریکہ کے حوالے کیا جائے یا نہیں۔

گزشتہ سال برطانوی حکومت نے اسانج کی امریکہ حوالگی کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے جسے اسانج کی جانب سے برطانوی ہائی کورٹ میں اپیل کے بعد مسترد کر دیا گیا تھا۔جمعہ کے روز رپورٹ کے مطا بق
یاد رہے کہ 2010 میں اسانج کی وکی لیکس ویب سائٹ نے افغانستان اور عراق کی جنگوں سے متعلق امریکی سفارتی ٹیلی گراف اور خفیہ امریکی فوجی دستاویزات کی ایک بڑی تعداد جاری کی تھی، جس سے امریکی جنگی جرائم بے نقاب ہوئے ۔ اس کے نتیجے میں امریکہ کی جانب سے اسانج کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے گئے۔ اگر امریکہ انہیں تمام الزامات میں قصوروار ٹھہراتا ہے تو اسانج کو 175 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

کئی سالوں سے اس معاملے کو اگرچہ عالمی توجہ حاصل ہے لیکن یہ امریکی بالادست منطق پر لوگوں کے غصے اور بے بسی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ نے نشاندہی کی کہ اسانج کے خلاف امریکی الزامات نے امریکی طرز کی ڈاکو منطق کی مضحکہ خیزی کو بے نقاب کر دیا: اسانج پر خفیہ معلومات کی چوری، اجراء اور دیگر سنگین جرائم کے امریکی الزامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسانج کے انکشافات حقائق پر مبنی ہیں۔

اس صورت حال میں اسانج کے بجائے حقیقی مجرم خود امریکہ ہی ہونا چاہیے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجرم وسل بلور کو سخت سزا دینے کی کوشش کر رہا ہے ،ایسے میں انصاف کہاں ہے؟ امریکہ کے لیے دوسرے لوگوں کے مظالم کو بے نقاب کرنے والا ایک ہیرو ہے، لیکن امریکہ کے اسکینڈلز کو بے نقاب کرنا ایک جرم ہے، اور یہی معیاری امریکی بیانیہ منطق ہے۔

مضحکہ خیز امریکی منطق نہ صرف اسانج کیس میں پائی جاتی ہے بلکہ اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔ "امریکہ فرسٹ” کی پالیسی ” قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام” میں کس طرح فٹ ہوتی ہے؟ اس طرح کے سوالات کا سامنا کرتے ہوئے، امریکہ کے پاس اپنی مضحکہ خیز منطق پر پردہ ڈالنے کے اپنے مختلف طریقے ہیں، ان میں سے ایک ہالی ووڈ فلموں کی بیان بازی ہے.

مثال کے طور پر سفید پاؤڈر کی ایک چھوٹی سی بوتل کے بہانے عراق پر حملہ آور ہونے کے حوالے سے دنیا کی مذمت اور الزامات کے جواب میں ، ہالی ووڈ فلم "گرین زون” کا پلاٹ یہ ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے انفرادی عہدیدار نے اپنے ذاتی ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لئے عراق سے متعلق وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں جعلی تحقیقاتی رپورٹس تیار کیں، پھر امریکی صدر کو دھوکہ دیا، کانگریس کو دھوکہ دیا، امریکی عوام کو دھوکہ دیا اور پوری دنیا کو دھوکہ دے کر عراقی جنگ شروع کرا دی۔

ڈرامے کے اختتام پر انصاف کا پاس رکھنے والے امریکی فوجیوں نے دھوکے کو بے نقاب کیا ،نتیجہ یہ نکلا کہ برے آدمی کو وہ سزا ملی جس کا وہ مستحق ہے، اور امریکہ اب بھی عظیم اور بے گناہ رہا۔
ایک اور ہالی ووڈ فلم "کلنگ فورس” افغانستان پر امریکی حملے کے دوران نوجوان فوجی ایڈم کی کہانی بیان کرتی ہے، جس نے تمام تر رکاوٹوں اور یہاں تک کہ ظالم اسکواڈ کمانڈر کی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود امریکی فوج کے نگران محکمے کو اپنے ساتھی فوجیوں کے عام افغان شہریوں کو قتل کرنے کے مظالم کی اطلاع دی اور بالآخر متعلقہ افسران اور فوجیوں کو سزا سنائی گئی۔

دوسری امریکی جنگوں کی طرح افغان جنگ بھی متنازع رہی ہے جس کی وجہ سے بڑی انسانی آفات اور بے شمار عام افغان شہری ہلاک ہوئے، اور یہ فلم دنیا کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ اس سانحے کی اصل وجہ چند برے لوگوں کی برائی ہے جو فطرتاً برے ہوتے ہیں، اور امریکی انصاف بالآخر اچھائی کو فروغ دے گا اور برائی کو سزا دے گا، اور امریکہ اب بھی بے گناہ اور عظیم ہے۔

لوگ اکثر فلموں کو تفریحی پروگرام کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن ان کے پس پردہ محرکات انتہائی گہرے اور دور رس ہیں۔ ہالی ووڈ انصاف کے احساس سے بھرپور اداکاری کے ذریعے ناظرین کی آنکھوں پر پرجوش پٹی باندھ کر امریکہ کے قومی جرائم پر حفاظتی پردہ ڈال دیتا ہے، اور امریکہ کے لئے ایک ایسےوکیل کا کردار ادا کرتا ہے جو اپنے موکل کے جرائم کو جانتے ہوئے بھی اسے بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے . اس موضوع پر بات کرتے ہوئے، کیا آپ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ یہ ہالی ووڈ فیچر فلمیں صرف ہالی ووڈ کے فن پارے ہیں؟

آخری بات، امریکی منطق کیا ہے؟ دو ہزار سال پہلے چینی فلسفی چوانگ زی کے الفاظ میں: "ہک چوری کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے،جبکہ ملک چوری کرنے والا حاکم بن جاتا ہے جس کو اپنا اصول اور اخلاقیات نافذ کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے”۔ امریکہ، جو عالمی بالادستی پر قابض ہے، اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اسے "امریکی قوانین” پر مبنی بین الاقوامی نظام تشکیل دینے کا اعزاز حاصل ہے، اور اسے سیاہ اور سفید کو اپنی مرضی سے گڈمڈ کرنے اور اخلاقی طور پر اعلیٰ مقام پر قابض رہتے ہوئے بولنے کا استحقاق حاصل ہے۔

ایک بار جب کوئی ملک بالادستی کے غلط راستے پر چل پڑتا ہے تو اس کی قومی سیاسی اور ثقافتی تعمیر اور قومی نفسیاتی نشوونما تسلط پسندانہ سوچ کی وجہ سے مسخ ہو جاتی ہے۔ بڑھتی ہوئی بے چینی اور جنونی بالادستی کی فیصلہ سازی اور طرز عمل زیادہ سے زیادہ مضحکہ خیز ہوتا جا رہا ہے، غلطیاں دہرائی جا رہی ہیں، اور آخر میں یہ بالادستی برقرار نہیں رہ سکے گی اور یہ "عروج کے بعد زوال” کے انجام سے نہیں بچ پائے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جولین پال اسانج
Previous Post

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے"تین نکاتی تجویز" چین کی مشرق وسطیٰ میں منصفانہ موقف کی توثیق ہے، چینی میڈ یا

Next Post

امریکہ کی جانب سے یونیسکو میں واپس آنے کی درخواست موصول، یونیسکو

News Editor

News Editor

Next Post
یونیسکو

امریکہ کی جانب سے یونیسکو میں واپس آنے کی درخواست موصول، یونیسکو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading