لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سکیورٹی اسٹیٹ کے پیٹرن سے ہٹ جائے،
مضبوط جمہوری مینڈیٹ کے ساتھ ایک مستحکم منتخب حکومت کو اصلاحات پر عمل درآمد شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وقت مطلق العنان حکمرانی کے تجربات اور شارٹ کٹ کے خوابوں میں ضائع کرنے کا نہیں ہے۔









