اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیربرائے ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اومان کے وفد نے ملاقات کی۔
بدھ کو وزارت ایوی ایشن سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ایوی ایشن کی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور ایوی ایشن سے متعلقہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور اومان کے مابین تاریخی برادرانہ اور قریبی تعلقات ہیں۔