اسلام آباد(نیوز رپورٹر )پارلیمنٹیرینز کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے جس کی سمری تیاری کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کے الاﺅنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترمیم 1975 کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق شق تین وزرا کی تنخواہوں سے متعلق ہے،
تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا اب سرکولیشن کے ذریعے امکان ہے، اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے جب کہ وزرا کے الاﺅنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ترمیم کے بعد وزرا کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔









