وفاقی کابینہ نے پاکستان انوسٹمنٹ پالیسی 2023 کی منظوری دے دی، ذرائع
بورڈ آف انوسٹمنٹ کی تیار کردہ سمری پر سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی، ذرائع
ملکی تاریخ میں تیسری انوسٹمنٹ پالیسی ورلڈ بینک، انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن، وفاقی اور صوبائی اداروں کی مشاورت سے تیار کی گئی، ذرائع
نئی پالیسی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کم سے کم ایکویٹی کی شرح ختم کردی گئی، ذرائع
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اسلحہ اور آتشی انڈسٹری سمیت 6 صنعتوں کے علاوہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے دی گئی، ذرائع
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پورا منافع اپنے ملک کی کرنسی میں بیرون ملک بھیجنے کی اجازت ہوگی، ذرائع
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا، ذرائع
نئی پالیسی کا مقصد 20 سے 25 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے، ذرائع