• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وفاقی بجٹ 2023-24

وفاقی بجٹ 2023-24 ، 1210 ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقوم مختص

News Editor by News Editor
جون 9, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1150 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، 1210 جاری و نئے منصوبوں کیلئے رقوم رکھی گئی ہیں،

وزیراعظم کے خصوصی اقدامات اور ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 170 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وفاقی بجٹ 2023-24 کی بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1150 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، پی ایس ڈی پی کی مد میں 950 ارب روپے رکھے گئے ہیں، وزیراعظم کے خصوصی اقدامات اور ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 170 ارب مختص ہوں گے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے 9 خصوصی منصوبوں پر 80 ارب روپے خرچ ہوں گے، زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے پروگرام کیلئے 30 ارب روپے اور لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے بھی 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق نوجوانوں کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلئے 10 ارب، یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم پر 5 ارب خرچ کئے جائیں گے، تعلیمی شعبے میں انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ آئی ٹی اسٹارٹ اپ کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،

وزیراعظم کے کھیلوں کے پروگرام کے تحت 5 ارب خرچ کئے جائیں گے، گرین انقلاب کے منصوبے پر بھی 5 ارب خرچ کرنے کا پلان ہے جبکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے وزیراعظم پروگرام کیلئے بھی 5 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر بھی 90 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی 1210 ترقیاتی منصوبے ہیں جن میں سے 32 کیلئے فی کس 5 ارب یا اس سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے سب سے زیادہ 58 ارب 59 کروڑ مختص کئے گئے ہیں، 511 ارب لاگت کے میگا منصوبے پر اب تک 232 ارب خرچ ہو چکے ہیں بجٹ دستاویز کے مطابق کراچی گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کیلئے ساڑھے 17 ارب روپے، 820 ریلوے فریٹ ویگن اور 230 پسنجر بوگیز کی خریداری پر 17 ارب 63 کروڑ خرچ ہونگے، کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ کیلئے بجٹ میں 14 ارب 86 کروڑ رکھے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع کیلئے 26 ارب روپے، سابق قبائلی علاقوں کی ترقی کے دس سالہ منصوبے پر 31 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے اور مہمند ڈیم ہائیڈرو منصوبے کیلئے ساڑھے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ فلڈ پروٹیکشن سیکٹر پراجیکٹ کیلئے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں، کول پاور پراجیکٹ جامشورو کیلئے 12 ارب روپے، پاکستان اور تاجکستان ٹرانسمیشن لائن پر 16 ارب روپے خرچ ہوں گے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 6 ارب رکھے گئے ہیں اور حیدرآباد سکھر موٹر وے کیلئے 5 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

بجٹ میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے 5 ارب روپے رکھ گئے ہیں، منصوبے پر مجموعی طور پر 51 ارب روپے لاگت آئے گی، لاہور سیالکوٹ موٹر وے نارنگ منڈی تا نارووال کیلئے بھی 5 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے، زرعی شعبے کا ہدف 3.5 فیصد، اہم فصلوں کا ہدف 3.5 فیصد مقرر ہے جبکہ صنعتوں کی پیداواری گروتھ کا ہدف 3.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے، مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.3 فیصد، سروسز کے شعبے کا ہدف 3.6 فیصد رکھا گیا ہے۔

بجٹ میں لائیو اسٹاک کا ہدف 3.6 فیصد، کاٹن کیننگ گروتھ کا ہدف 7.2 فیصد، جنگلات کی گروتھ کا ہدف 3.0 فیصد، ماہی پروری کا ہدف 3 فیصد اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کا ہدف 3.2 فیصد رکھا گیا ہے، بجلی پیداوار اور گیس ڈسٹری بیوشن کا ہدف 2.2، ہول سیل اینڈ ریٹیل سیکٹر کی گروتھ کا ہدف 2.8 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5 فیصد، تعلیم کی گروتھ کا ہدف 3 فیصد، نجی شعبے کی پیداواری گروتھ کا ہدف 5 فیصد اور ریئل اسٹیٹ کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کردیا گیا، فنانشل اینڈ انشورنس کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.7 فیصد رکھا گیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ترقیاتی منصوبوںرقوم مختصوفاقی بجٹ 2023-24
Previous Post

پا کستان نے چینی پر وفیسرز کو " ستارہ امتیاز" میڈل سے نواز دیا

Next Post

عوام مشرق ،سیاست مغرب ،معیشت شمال ،آئین وقانون جنوب کی طرف ہے' شیخ رشید

News Editor

News Editor

Next Post
شیخ رشید

عوام مشرق ،سیاست مغرب ،معیشت شمال ،آئین وقانون جنوب کی طرف ہے' شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading