وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن سیون ای کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر )وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن سیون ای کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے سیکشن 7E کی بحالی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیلیں بھی خارج کردیں جبکہ سیکشن 7E کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دے دئیے گئے۔

سیکشن 7E کے تحت ایسے پلاٹس پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیرِ استمعال نہیں تھے۔پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے سیکشن 7E کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس نے سیکشن 7E کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا۔

آئینی عدالت نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف شہریوں کی اپیلیں منظور کرلیں۔وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7E سے متعلق کیس کا فیصلہ 30 اپریل کو محفوظ کیا تھا۔عدالتی فیصلے سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں