• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر قانون

وزیر قانون نے اٹارنی جنرل کے وضاحتی خط سے ایوان کو آگاہ کر دیا

News Editor by News Editor
فروری 14, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اٹارنی جنرل کاوضاحتی خط سینیٹ پہنچ گیا ،وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اٹارنی جنرل کے خط سے ایوان کو آگاہ کیا تو حکومتی اتحادی سینیٹرمیاں رضاربانی نے اٹارنی جنرل کے خط پر شدید اعتراض کرتے ہوئے مستردکرتے ہوئے کہاکہ اٹارنی جنرل ایوان کی کارروائی کوکنٹرول نہیں کرسکتاچیف جسٹس کے بیان کی وضاحت جاری کرنے ہے تو رجسٹرارجاری کرئے اٹارنی جنرل جس طرح عدلیہ کا دفاع کررہے ہیں عدالت میں پارلیمنٹ کا بھی دفاع کریں ۔

قائدحزب اختلاف سینیٹرشہزاد وسیم نے کہاکہ چیف جسٹس نے یہ بھی کہاہے کہ پارلیمنٹ نامکمل ہے این آراو ٹو کی بھی بات کی ہے لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کرانے کابھی حکم دیاہے اس پر بھی بات کریں میٹھامیٹھاہپ ہپ کڑواکڑواتھوتھو نہیں چلے گا،قائدحزب اختلاف اور وزیر قانون میں جواب الجواب شروع ہونے پر چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کا اجلا س غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا ،اجلاس کی کارروائی صر ف17منٹ چل سکی نہ وقفہ سوالات اور نہ ہی ایجنڈا لیاجاسکا۔منگل کوسینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

اجلاس شروع ہوا تو وزیر قانون و انصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے مجھے خط لکھا ہے اور آپ کو بھی لکھاہے اس حوالے سے بات کرناچاہتاہوں اٹارنی جنرل نے لکھاہے کہ وہ عدالت میں موجود تھے سوشل میڈیا میں جو بات ہوئی کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ صرف ایک ہی وزیراعظم ایماندار تھے یہ بات غلط ہے ۔سوشل میڈیا رپورٹس درست نہیں تھیں ۔جج نے وہ الفاظ ادا نہیں کئے جو میڈیا میں رپورٹ ہوئے ہیں اس لیے حقائق کو درست کیا ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے وزیر قانون کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ اٹارنی جنرل سینیٹ کی کاروائی کو کنٹرول کررہاہے اٹارنی جنرل سینیٹ کی کارروائی کنٹرول نہیں کر سکتا ہے وہ ایوان میں آسکتاہے ۔ عدالت میں کھڑے ہوکر اٹارنی جنرل کو پارلیمنٹ کابھی دفاع کرنا چاہیے ۔اٹارنی جنرل کو خط ریکارڈ پر نہیں ہونا چاہیے ۔

اگر چیف جسٹس نے یہ الفاظ استعمال نہیں کئے تو رجسٹرڈ کو وضاحت دینی چاہیے اٹارنی جنرل کو وضاحت جاری نہیں کرنی چاہیے تھی ۔ چیرمین سینیٹ نے کہاکہ مجھے اٹارنی جنرل نے کوئی خط نہیں لکھاہے ۔قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نیب این آر او کی بات کی تھی پارلیمنٹ نامکمل ہے اس پر بھی بات کی ہے اس پر بھی بات کریں۔دو صوبائی اسمبلیاں خالی ہیں شیڈول جاری نہیں ہورہاہے اسمبلی کو بحال کریں ۔عدالتوں کے سارے فیصلے تسلیم کریں ۔

عدالت کہتی ہے کہ لیکشنکرائیں آپ نہیں کراتے ہیں ۔ سپریم کورٹ کی بات کررہے ہیں کیا ہائی کورٹ عدالتیں نہیں ہیں۔ عوام کے کپڑے انہوں نے نہیں چھوڑے ہیں یہ اپنے دامن میں جھانکیں ۔ممبران بحال ہوتے ہیں تو سپیکر تالا لگاکر بھاگ جاتے ہیں ۔لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ فورا الیکشن کا شیڈول جاری کریں ۔وزیر قانون اعظم نذیز تارڑ نے کہاکہ آپ نے ایوان کی بے توقیری کی ہے آپ اپنا قبلہ درست کریں استعفی منظور ہوئے ہیں تو رونا شروع کردیا ہے ۔

اس دوران وزیر قانون اور قائدحزب اختلاف کے درمیان جواب الجواب کا سلسلہ شروع ہواتو چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ آپ کو آج اجلاس کی کارروائی چلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جس کے بعد انہوں نے سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اٹارنی جنرلوزیر قانونوضاحتی خط
Previous Post

امریکا -چین تجارت میں "ڈی کپلنگ تھیوری " کو مسترد کر دیا گیا ،امریکی میڈیا

Next Post

موسمیاتی تبدیلی کے موقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، وزیر خارجہ

News Editor

News Editor

Next Post
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری

موسمیاتی تبدیلی کے موقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، وزیر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading