لاہور (ہیلتھ رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکاچھٹا سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا،جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم،پروفیسرساجدمقبول، رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر اوردیگرمحکمہ جات کے سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔رجسٹراریونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرجنیدرشیدنے سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈامندرجات پیش کئے۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکے پانچویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزمیں اٹھارہ کروڑروپے کی لاگت سے تیارکی گئی جدید اور نئی بائپ لین کیتھ انجیوگرافی لیب کابھی افتتاح کیا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکیلئے آئی ٹی سامان خریدنے کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزمیں مختلف سیٹوں کی تعیناتی کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز کیلئے سیکیورٹی سروسزکیلئے سالانہ کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی۔
سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکو سال2022-23کیلئے مریضوں کیلئے ادویات کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزمیں ایم آرآئی مشین کی سروس اور مرمت کیلئے سالانہ کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکے قواعدوضوابط کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکی اکیڈمک کونسل کے پانچویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز لیول فور پروگرامزپیڈریاٹک ہسٹوپیتھالوجی،پیڈریاٹک مائیکروبائیولوجی،پیڈریاٹک فزیکل میڈیسن اینڈری ہیبلٹیشن،پیڈریاٹک ڈینٹسٹری،پیڈریاٹک ریومیٹولوجی،پیڈریاٹک پلمونولوجی اور پیڈریاٹک ہیماٹولوجی کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ پرخاص توجہ دی جارہی ہے۔
یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں نئی اور جدیدبائپ لین کیتھ انجیوگرافی لیب کاقیام انتہائی خوش آئند ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکی منظوری کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے۔صوبائی وزیرصحت نے چلڈرن ہسپتال لاہورمیں معصوم بچوں کے بہترین علاج ومعالجہ پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔