تہران(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کی امریکا ایران مذاکراتی عمل پر گفتگو ہوئی، ثالثی کی کوششوں اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال پر آیت اللہ کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لے کر آیا ہوں، سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی لایا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے بحران جلد ختم ہو جائے گا، باقر قالیباف، عباس عراقچی اور سکندر مومنی کی قدر کرتا ہوں۔