نیویارک(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں،
جلیل عباسی جیلانی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے نیو یارک میں ملاقات کی،وفود کے ہمراہ اعلی سطحی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی گئی،نگران وزیر خارجہ نے اسی موقع پر اپنے کیوبن ہم منصب برونو روڈیگیوز سے بھی ملاقات کی،
دونوں رہنماں نے دوطرفہ، کثیر الجہتی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،جلیل عباس نے 78ویں جنرل اسمبلی سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر مصری وزیر خارجہ صمیح شوکری سے بھی ملاقات کی،دونوں کے درمیان نشست میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔